مودی سرکارلوک سبھاالیکشن جیتنےکیلئےفسادات کرائیگی،سابق جج بھارتی سپریم کورٹ

پبلک نیوز: بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جسٹس مرکنڈے کاٹجو نے کہا ہے کہ مودی سرکار لوک سبھا الیکشن جیتنے کے لیے فسادات کرائے گی۔ مودی سرکار نے دنیا بھر میں ہندوستان کی ناک کٹوا دی۔ یہ سب گدھے ہیں اور گدھوں کا کوئی علاج نہیں۔

سابق جج اور پریس کونسل آف انڈیا کے سابق چیئرمین جسٹس (ر) مرکنڈے کاٹجو مودی حکومت پر برس پڑے۔ انھوں نے کہا کہ آر ایس ایس پارکس میں جلسے کر سکتی ہے تو مسلمان نماز کیوں نہیں پڑھ سکتے؟ انتخابات کے بعد بھارت کے بہت برے دن آنے والے ہیں۔

مرکنڈے کاٹجو... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  7 ماه پہلے

امریکا کے بعد چین نے بھی سب سے بڑا غیر جوہری بم تیار کرلیا

پلک نیوز: روس کے فادر اور امریکا کے "مدر آف آل بومبز" کے بعد چین نے بھی اپنا سب سے بڑا غیر جوہری بم تیار کر لیا ہے۔ سائز میں امریکی بم سے چھوٹا ہے لیکن تباہ کاری کی زیادہ صلاحیت کا حامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کے بعد چین نے بھی سب سے بڑا غیر جوہری بم تیار کر لیا۔ غیرجوہری بم کو چینی ساختہ مدر آف آل بومبز کا نام دیا گیا ہے جس کی ویڈیوز اور تصاویر چینی دفاعی کمپنی نے جاری کیں۔ چینی ساختہ مدر آف آل بومبز کا سائز امریکی بم سے چھوٹا ہے تاہم تباہ کاری کی زیادہ صلاحیت رک... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  7 ماه پہلے

ویتنام: بے قابو ٹرالر موسائیکل سواروں پر چڑھ گیا، 6 افراد ہلاک، 22 زخمی

پبلک نیوز: ویتنام میں ٹرک کا بریک فیل ہونا ٹریفک سگنل پر کھڑے موٹرسائیکل سواروں کے لیے قیامت خیز لمحہ بن گیا۔ ٹکر سے 6 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے۔

 

ویتنام میں ٹرک ڈرائیور کی غلطی درجنوں افراد کے لیے وبال جان ثابت ہوگئی۔ صوبہ لونگ آن میں ٹریفک سگنل پر معمول کے مطابق زندگی رواں دواں تھی۔ سگنل بند ہونے پر موٹرسائیکل سوار ایک ایک کر کے رکنےلگے۔

 

سگنل پر 20 کے قریب کھڑے موٹرسائیکل سواروں پر پیچھے سے اچانک بریک فیل ہونے والا تیز رفتار ٹ... مزید پڑھیں
حارث افضل  7 ماه پہلے

افغان جنگ ختم ہوسکتی، امریکی افواج کے کمانڈر کا عندیہ

پبلک نیوز: افغانستان میں امریکی افواج کے کمانڈر جنرل اسکاٹ ملر نے افغان جنگ کے خاتمہ کا عندیہ دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ کئی برسوں سے جاری جنگ ختم ہو سکتی ہے، امریکا کو طالبان مذاکرات کے منفی اور مثبت نتائج کے لیے تیار رہنا ہوگا۔

 

تفصیلات کے مطابق افغانستان میں امریکی افواج کے کمانڈر جنرل اسکاٹ ملر نے 2019 میں کئی دہائیوں سے جاری جنگ کے خاتمے کا اشارہ دے دیا۔ جنرل ملر نے کہا کہ جنگ طالبان کے ساتھ لڑائی جاری ہے تاہم راوں سال میں جنگ ختم ہوسکتی ہے۔

&... مزید پڑھیں
حارث افضل  7 ماه پہلے

امریکی صدر پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کرنے کے خواہاں

واشنگٹن(پبلک نیوز) پاک، امریکا تعلقات پر پڑی برف پگھلنے لگی، امریکا کی خارجہ پالیسی میں بڑی تبدیلی دیکھنے میں آئی، واشنگٹن اسلام آباد کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، نئی پاکستانی قیادت سے جلد ملنے کے منتظر ہیں۔

 

نئے سال کا آغاز ہوتے ہی امریکا کی خارجہ پالیسی میں بڑی تبدیلی دیکھنے میں آئی، بار ہا پاکستان پر تنقید کرنے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات استوار ک... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  7 ماه پہلے