چین، امریکا کا یکم جنوری کے بعد کوئی نیا ٹریڈ ٹیرف عائد نہ کرنے پر اتفاق

پبلک نیوز: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی ہم منصب ژی جن پنگ کے درمیان ہونے والی ملاقات رنگ لے آئی۔ امریکہ اور چین نے نئے تجارتی ٹیکسوں کے نفاذ روکنے پر اتفاق کر لیا تاکہ اس معاملے پر بات چیت کی راہ ہموار کی جاسکے۔

تفصیلات کے مطابق چین اور امریکا کے درمیان یکم جنوری کے بعد کوئی نیا ٹریڈ ٹیرف عائد نہ کرنے پر اتفاق ہو گیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے نیو ایئر سے چین کی 200 ارب ڈالر کی درآمدات پر ٹیرف 10 سے بڑھا کر 25 فی صد کرنے کی دھمکی دی تھی۔

بیونس آئرس میں امریکا اور چین ک... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 ہفتے پہلے

سابق صدر جارج بش سینئر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی

پبلک نیوز: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ کے ہمراہ بش سینئر کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق سابق صدر جارج بش سینئر کی آخری رسومات پورے  سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی۔ امریکی صدر ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔

صدر ٹرمپ 5 دسمبر کو ملک میں یوم سوگ کا اعلان کریں گے۔ آخری رسومات نیشنل کیتھڈرل واشنگٹن میں ہوں گی۔ امریکا کے 41 ویں صدر جارج ڈبلیو بش سینئر کا انتقال گزشتہ روز 94 برس کی عمر می... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 ہفتے پہلے

امریکہ کے 41ویں صدر جارج بش سینئر انتقال کر گئے

ویب ڈیسک: سابق امریکی صدر جارج بش سینئر انتقال کر گئے۔ وہ ریاست ہائے متحدہ کے 41 ویں صدر تھے۔ ان کے انتقال کی تصدیق ان کے بیٹے جارج ڈبلیو بش نے کی۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کے سابق صدر جارج بش سینئر کا انتقال ہو گیا ہے۔ جارج بش امریکہ کے 41 ویں منتخب صدر تھے۔ ان کا انتقال 94 سال کی عمر میں ہوا۔ وہ گزشتہ کچھ عرصہ سے علیل تھے جس کے باعث ان کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں
احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

دنیا کے سب سے بڑے ہوٹل پر ہیکرز کا حملہ، 70لاکھ کسٹمرز کا ڈیٹا چوری کرنیکی کوشش

پبلک نیوز: دنیا کے سب سے بڑے ہوٹل میریٹ انٹرنیشنل کے ڈیٹا پر ہیکرز کا بڑا حملہ، ہیکنگ سے 50کروڑ کسٹمرز کی ذاتی معلومات کے غلط استعمال کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

امریکی جریدے کے مطابق ہیکرز نے سکیورٹی حصار توڑتے ہوئے 32کروڑ 70لاکھ کسٹمرز کے نام، ٹیلی فون نمبرز اور پاسپورٹ نمبرز تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی۔

ہیکرز کی جانب سے ہوٹل کے 17کروڑ 30لاکھ کسٹمرز کے پیمنٹ کارڈز نمبرز اور اس سے متعلق تفصیل حاصل کرنے کی کوشش کی۔

ہوٹل انتظامیہ کے مطابق ہیکرز کی جانب سے روا... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

کرتارپور راہداری سے پاک بھارت تعلقات میں بہتری آئے گی: امریکا

پبلک نیوز: امریکا نے بھی کرتارپور راہداری کے سنگ بنیاد رکھنے کے اقدام کا خیرمقدم کیا، کہا اس سے پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں بہتری آئے گی۔

 

تفصیلات کے مطابق ہفتہ وار پریس بریفنگ میں امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے نائب ترجمان رابرٹ پالاڈینو نے کہا کہ کرتارپور بارڈر راہداری کا سنگ بنیاد ایک اچھا قدم ہے۔ ویزہ فری انٹری سے پاکستان اور بھارت کے شہریوں کے درمیان تعلقات مضبوط ہوں گے۔

امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے نائب ترجمان سے سوال کیا گیا کہ امریکی صدر نے ا... مزید پڑھیں
حارث افضل  2 ہفتے پہلے