برطانوی حکومت کو بریگزٹ پر سخت مزاحمت کا سامنا

پبلک نیوز: برطانوی حکومت کو بریگزٹ پر سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وزیرِ اعظم ٹریزامے نے بریگزٹ پر آج ہونے والی ووٹنگ موخر کردی۔ لندن میں بریگزٹ کی حمایت اور مخالفت میں مظاہرے جاری ہیں۔ اپوزیشن نے وزیراعظم کوعہدے سے ہٹانے کی کوششیں تیز کردیں۔

برطانوی وزیرِ اعظم نے سرکار بچانے کے لیے پینترا بدل لیا۔ ٹریزامے نے یورپی یونین سے علیحدگی کے معاہدے بریگزیٹ پر پارلیمنٹ میں ہونے والی رائے شماری مؤخر کردی۔ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ معاہدہ پر اتفاق نہ ہوا تو ڈیل حادثاتی خا... مزید پڑھیں
حارث افضل  8 ماه پہلے

فرانس میں حکومتی پالیسیوں کیخلاف مظاہرے، حکومت گھٹنے ٹیکنے پر مجبور

پبلک نیوز: فرانس میں مظاہروں کے باعث معیشت کو دھچکا لگا، صدر نے عوام کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔ 2019 سے شہریوں کے لیے نئی مراعات، کم سے کم اجرت میں 100 یورو کے اضافے کا اعلان کر دیا۔

فرانس میں حکومتی پالیسیوں کے خلاف 4 ہفتوں سے جاری پرتشدد مظاہروں کے بعد حکومت عوام کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گئی۔

قوم سے ٹیلی وژن پر خطاب میں صدر امینویل میکخواں نے جنوری سے کم سے کم تنخواہ 100 یورو بڑھانے اور پنشنز پر عائد ٹیکسز میں اضافہ واپس لینے کا اعلان کر دیا۔

... مزید پڑھیں
حارث افضل  8 ماه پہلے

امریکی جنرل جوزف ڈنفورڈ نے خطرے کی گھنٹی بجادی

پبلک نیوز: امریکی چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلاء خطے میں عدم استحکام کا باعث بن سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کے چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف جنرل جوزیف ڈانفورڈ نے خطرے کی گھنٹی بجادی۔ جنرل جوزف کے مطابق افغانستان سے امریکی فوجیوں کی واپسی جنوبی ایشیا میں عدم استحکام پیدا کرسکتی ہے۔ جنرل ڈنفورڈ نے کہا کہ فوجی انخلاء کے بعد دہشت گرد امریکی عوام پر اور ان کی سرزمین پر ایک اور 9/11 جیسا حملہ کرسکتے ہیں۔

... مزید پڑھیں
حارث افضل  8 ماه پہلے

برطانیہ میں کیمیائی حملوں کی سازش کا خدشہ

پبلک نیوز: برطانیہ میں کیمیائی حملوں کی سازش کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ داعش کے دہشت گردوں کی گفتگو ریکارڈ ہونے سے سازش کا علم ہوا۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق کیمیائی حملوں کا خدشہ 25 فیصد سے بڑھ کر 50 فیصد ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لندن پر دہشت گردی کا خطرہ منڈلانے لگا۔ دہشت گرد برطانیہ میں کیمیائی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ برطانوی حکام نے  لندن کے زیر زمین ریلوے اسٹیشنوں پر کلورین بم حملے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔

حکام  کے مطابق داعش کے دہشت گردوں کی گ... مزید پڑھیں
حارث افضل  8 ماه پہلے

فرانس میں حکومتی پالیسیوں کےخلاف احتجاج شدت اختیار کر گیا

پبلک نیوز: فرانس میں حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج مزید شدت اختیار کر گیا۔ مظاہرین نے گاڑیاں اور رکاوٹیں جلا دیں، توڑ پھوڑ کر کے کئی املاک کو نقصان پہنچایا۔

خوشبوؤں کا شہر پیرس چوتھے ہفتے بھی میدانِ جنگ بنا رہا۔  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور حکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف پُرتشدد مظاہرے کیے گئے۔

ییلو ویسٹ موومنٹ کی طرف سے ملک گیر احتجاجی مظاہرے میں سوا لاکھ سے زائد افراد نے حصہ لیا۔ مظاہرین کی جانب سے کئی گاڑیاں اور رکاوٹیں نذر آتش کی گئیں۔... مزید پڑھیں
حارث افضل  8 ماه پہلے