سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کی تاریخ تبدیل

اسلام آباد (پبلک نیوز) محمد بن سلمان 17اور 18فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ سعودی ولی عہد کے دورہ میں تبدیلی کر دی گئی۔ دورہ آج کے بجائے 17فروری سے شروع ہو گا۔ وزارت خارجہ کے مطابق دورے کی مصروفیات میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ دوسری جانب شیڈول میں تبدیلی کو مد نظر رکھتے ہوئے اسلام آباد انتظامیہ نے آج میٹرو بسیں چلانے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد کےدورہ پاکستان میں ایک دن کی تاخیر آگئی۔ محمدبن سلمان اب 16 کی بجائے 17فروری کو 2 روزہ دورے پر پاکستان... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

پاکستان نے پلوامہ حملہ میں تحقیقات کے بغیر بھارتی الزامات مسترد کر دیئے

پبلک نیوز: وزیر خارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پلوامہ حملہ میں تحقیقات کے بغیر الزام تراشی قبول نہیں۔ پاکستان نے بھارتی الزامات مسترد کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارتی الزامات مسترد کر دیئے۔ وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاک سرزمین دہشت گردی کے خلاف استعمال ہوئی نہ ہونے دیں گے۔ تشدد کے حق میں نہیں۔ الزام تراشی سے ماضی میں کچھ ہوا نہ اب ہوگا۔ مودی کا پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کا ایجنڈا خاک ہو گیا۔

قبل ازیں دفترخارجہ نے بھی پلوانہ حملہ پ... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

سعودی ولی عہد کی آمد پر اسلام آباد کا ٹریفک پلان جاری

اسلام آباد (فیصل ساہی) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے آمد، اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان جاری کر دیا۔ شہریوں کو دو روز کے دوران غیر ضروری نقل و حرکت کرنے سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی آمد کے سلسلے میں تیاریاں زوروں پر ہیں۔ سعودی شہزادے کے لیے کروڑوں روپے کی لاگت سے انتظامات کئے جا رہے ہیں جس کے لیے تمام حکومتی ادارے متحرک نظر آ رہے ہیں۔ ایس ایس پی ٹریفک پولیس کہتےہیں کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس، ٹریفک کو رواں رکھنے کے لیے فوج... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

مصالحت کیلئے افغان حکومت اور طالبان کو مل کر بیٹھنا ہو گا: شاہ محمود قریشی

پبلک نیوز: وزیر خارجہ پاکستان مخدوم شاہ محمود قریشی پاکستان عرصہء دراز سے یہ کہتا چلا آ رہا ہے افغانستان کے مسئلہ کو طاقت کے ذریعہ حل نہیں کیا جا سکتا۔ افغانستان کے مسئلہ کا واحد شعوری حل مذاکرات کے ذریعے سیاسی حل تلاش کرنا ہے۔

میونخ میں جاری عالمی سکیورٹی کانفرنس کے افغانستان سے متعلق خصوصی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہے ہمارے نقطہ ء نظر کو تسلیم کیا گیا ہے۔ آج ہم ایک دوسرے کے ساتھ گفتگو کے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔ افغانستان کی اہمیت کو... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

کراچی: فائرنگ سے جاں بحق پی ٹی آئی کارکنوں کی نماز جنازہ ادا

کراچی (تنویر منیر) شہر قائد میں نامعلوم ملزموں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دونوں کارکنوں کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی۔ اورنگی ٹاﺅن میں جاں بحق کارکن شفقت کی نمازجناہ میں پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان، مقتول کے عزیزواقارب اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تفصیلات کے  مطابق اورنگی ٹاؤن اقبال مارکیٹ میں گزشتہ شب فائرنگ سے جاں بحق ریٹائرڈ پولیس اہلکار اور پی ٹی آئی کے کارکن شفت کی نمازجنازہ الحبیب مسجد کے کے باہر ادا کر دی گئی۔ نمازجن... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے