وزیراعظم نے اسلام آباد میں لینڈ مافیا کیخلاف گرینڈ آپریشن کرنے کا حکم دیدیا

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ لینڈ مافیا کو برداشت نہیں کریں گے۔ ریڑھی بانوں اور پتھاروں کے بجائے بڑے آپریشن کئے جائیں۔ سی ڈی اے کو بڑے مگرمچھوں کی فہرستیں فراہم کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں لینڈ مافیا کے خلاف آپریشن نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہا ر کیا ہے۔ ذرائع  کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں لینڈ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کرنے کا حکم دیا ہے۔ انھوں نے چیئرمین سی ڈی اے کو بڑے لینڈ مافی... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متحدہ کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں نامزد فروغ نسیم، خالد مقبول ایف آئی اے کے سامنے پیش

پبلک نیوز: متحدہ پاکستان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں نامزد وفاقی وزراء فروغ نسیم اور خالد مقبول صدیقی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سامنے پیش، فروغ نسیم اورخالد مقبول صدیقی سے ایک گھنٹے تک پوچھ گچھ۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں نامزد وفاقی وزراء فروغ نسیم اور خالد مقبول صدیقی ایف آئی اے کے سامنے پیش ہو گئے۔ وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم اور وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی سے تقریباً ایک گھنٹہ تک پوچھ گچھ ک... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

سندھ کے وزراء نے وفاقی حکومت کو نشانےپر رکھ لیا

کراچی (پبلک نیوز) سندھ کے وزرا نے وفاقی حکومت کو نشانےپر رکھ لیا۔ مشیر اطلاعات مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بے نامی اکاؤنٹس کو پیپلز پارٹی سے جوڑنا درست نہیں۔ ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ خیالی پلاؤ پکانے میں کوئی حرج نہیں۔ موجودہ حکومت نے تبدیلی کی بجائے مہنگائی کردی۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کی بینکنگ کورٹ میں پیشی ہوئی۔ اپنے قائد کی حق میں رہنما پیپلز پارٹی و صوبائی وزرا وفاقی حکومت پر برس پڑے۔ سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت میں مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہ... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

"ایک انچ اراضی پر بھی قبضہ ہوا تو بخشیں گے نہیں"

اسلام آباد (پبلک نیوز) سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاون راولپنڈی زمین الاٹمنٹ سے متعلق تمام ریکارڈ طلب کر لیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ امریکہ میں صدر کھوکھا الاٹ نہیں کر سکتا اس معاملے میں  یہ نہ ہو بات کیس سے آگے چلی جائے، نقاب اٹھایا تو چہرے سامنے آ جائیں گے۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے بحریہ ٹاؤن راولپنڈی فیصلے کیخلاف نظر ثانی درخواست پر سماعت کی۔ بحریہ ٹاؤن کے وکیل اعتزاز احسن نے مزید دستاویزات جمع کرانے کی درخواست دے دی۔

چیف جسٹس نے ریم... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

حکومت کے پاس اہلیت ہے نہ صلاحیت اور نہ ہی منصوبہ بندی: چیف جسٹس

اسلام آباد (پبلک نیوز) چیف جسٹس پاکستان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے پاس اہلیت ہے نہ صلاحیت اور نہ ہی منصوبہ بندی۔ بہت ہی نیا پاکستان بن رہا ہے۔ ممکن ہے حکومت زیر زمین ٹرین بھی چلانا چاہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے بنی گالہ تجاوزات کیس کی سماعت کی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے سی ڈی اے کی جانب سے رپورٹ پیش کردی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ انیس سو ساٹھ کے نقشہ کے مطابق زون چار میں سڑکیں ہیں۔ انیس سو بانوے اور دو ہز... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 ہفتے پہلے