نقیب قتل کیس: مرکزی ملزم راؤ انوار کو رہائی کا پروانہ مل گیا

کراچی (پبلک نیوز) سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو رہائی کا پروانہ مل گیا ہے۔ ملیر کینٹ میں واقع ان کی رہائش گاہ سے سکیورٹی ہٹا دی گئی ہے۔

پبلک نیوز کے مطابق سندھ کے با اثر پولیس افسر کی گرفتاری کے معاملہ میں نیا موڑ آ گیا۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے راؤ انوار کی رہائی کا حکم جاری کر دیا۔

عدالت نے سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے دو مقدمات میں ریلیز آرڈر جاری کر دیئے۔ ریلیزآرڈرمیں جیل حکام کو سابق ایس ایس پی ملیر کی رہائی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

... مزید پڑھیں
1 روز پہلے

پاکستان کی تاریخ کا منفرد الیکشن ہونے جا رہا ہے: سعد رفیق

لاہور (پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ کا منفرد الیکشن ہونے جا رہا ہے۔ یہ الیکشن آزمائش ہے اور ہم انشاءاللہ اس آزمائش سے گزر جائیں گے۔ انہوں نے عمران خان اور آصف زرداری کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اور این اے 133سے ن لیگ کے امیدوار خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ کا منفرد الیکشن ہونے جاراہا ہے۔ الیکشن ہمارے لئے آزمائش ہے اور ہم اس آزمائش سے گزریں گے۔ این اے 133اور این اے 131مسلم لیگ... مزید پڑھیں
1 روز پہلے

آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل، فواد حسن فواد مزید 14 روزہ کیلئے نیب کے حوالے

 

لاہور (پبلک نیوز) آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کیس میں ملوث ملزم سابق وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے کیس کی سماعت ہوئی۔ احتساب عدالت نے فواد حسن فواد کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر تے ہوئے 3 اگست کو دوبارہ طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کیس میں ملوث فوادحسن فواد کے کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج چودھری منیر نے کی۔ سماعت کے دوران نیب نے احتساب عدالت سے استدعا کی کہ فواد حسن فواد... مزید پڑھیں
1 روز پہلے

نازیبا الفاظ کیس، پرویز خٹک کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم

اسلام آباد (پبلک نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور نازیبہ الفاظ استعمال کرنے پر پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق، سابق وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور نازیبا زبان استعمال کرنے پر الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق، سابق وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خ... مزید پڑھیں
1 روز پہلے

اسد عمر کی کارنر میٹنگ کے دوران فائرنگ

اسلام آباد (پبلک نیوز) امیدواروں کو انتخابی مہم کے دوران مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کی کارنر میٹنگ میں گولیاں چل گئیں۔ اسد عمر سمیت پی ٹی آئی کے کارکنان محفوظ رہے۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب پی ٹی آئی کے امیدوار اسد عمر اپنے حلقہ این اے 54 میں سیکٹر جی 10 میں کارنر میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصاں نہیں ہوا اور پی ٹی آئی کے امیدوار بھی محفوظ رہے۔ پی ٹی آئی کے نائب صدر نے واقعے کی... مزید پڑھیں
1 روز پہلے