جعلی اکاؤنٹس کیس:آصف زرداری، فریال تالپور کو 8 اپریل کو طلب کر لیا گیا

اسلام آباد(فیصل ساہی) جعلی اکاؤنٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس، آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور سمیت تمام ملزمان 8 اپریل کو احتساب عدالت حاضر ہوں، احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے ملزموں کو طلبی کے نوٹس جاری کر دئیے۔

 

بینکنگ کورٹ کراچی سے اسلام آباد کی احتساب عدالت منتقل ہونے والا جعلی اکاؤنٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے آصف زرداری کیخلاف کیس دوسری عدالت کو منتقل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مقدمے کا تمام ریکارڈ احتساب... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  1 روز پہلے

کراچی میں مفتی تقی عثمانی کی گاڑی پر فائرنگ، گارڈ جاں بحق

کراچی (پبلک نیوز) شہر قائد میں ٹارگٹ کلنگ ایک بار پھر سے شروع ہو گئی۔ نیپاچورنگی اور نرسری میں گاڑیوں پر فائرنگ میں پولیس اہلکار سمیت 2 محافظ جاں بحق ہوگئے، مولانا عامر شہاب شدید زخمی جبکہ مفتی تقی عثمانی محفوظ رہے۔

 

تفصیلات کے مطابق کراچی میں آدھے گھنٹے کے دوران فائرنگ کے 2 واقعات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ پہلا فائرنگ کا واقعہ نیپا پل کے قریب پیش آیا جہاں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم ملزمان نے دارالعلوم کراچی کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ ک... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 روز پہلے

کرپشن کسی بھی ملک کو کمزور کردیتی ہے، ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے:عمران خان

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مہاتیر محمد کو مسلمانوں کے قائد کی حیثیت سے دیکھتے ہیں۔ ملائیشین نے کرپشن کے خلاف بہترین جدوجہد کی۔ ملائیشین وزیراعظم نے وزیراعظم عمران خان کے کرپشن کے خلاف اقدام کو سراہا۔

 

اسلام آباد میں ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہ مہاتیر محمد کا دورہ پاکستان ہمارے لیے اعزاز ہے۔ مہاتیر محمد کو مسلمانوں کے قائد کی حیثیت سے دیکھتے ہیں۔ کرائسٹ چ... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  1 روز پہلے

پبلک اکاؤنٹ کمیٹی سے استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بنا پر دیا: شرجیل انعام میمن

کراچی(پبلک نیوز) شرجیل انعام میمن نے پبلک اکاؤنٹ کمیٹی سے استعفیٰ کو ذاتی وجوہات قرار دے دیا، ان کا کہنا ہے کہ میں جیل میں ہوں، تمام ریکارڈ جیل میں نہیں لایا جاسکتا۔ نیب نے 18 ماہ سے مجھے غیر قانونی جیل میں رکھا ہوا ہے۔

 

سندھ ہائیکورٹ میں پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، شرجیل میمن کی مشاورت سے درخواست میں ترمیم کرکے دوبارہ دائر کرنا چاہتے ہیں، فیض ایچ شاہ ایڈووکیٹ نے مؤقف پیش ک... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  1 روز پہلے

ملائشین وزیراعظم کی وزیراعظم ہاؤس آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

اسلام آباد(پبلک نیوز) ملائشین وزیراعظم مہاتیر محمد کی وزیراعظم ہاؤس آمد پر استقبالیہ تقریب کا انعقاد، معزز مہمان کے اعزاز میں گارڈ آف آنرپیش کیا گیا۔ مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

 

ملائشین وزیراعظم مہاتیرمحمدکی وزیراعظم ہاؤس آمد پر استقبالیہ تقریب کا انعقاد، وزیراعظم عمران خان نے معزز مہمان کا خود استقبال کیا۔ ملائشین وزیراعظم کے اعزاز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نےمعزز مہمان کو سلامی پیش کی۔ استقبالیہ تق... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  1 روز پہلے