کراچی: جمشید روڈ پر واقع مکان میں آتشزدگی، 2 بچوں سمیت ماں جاں بحق

کراچی(تنویر منیر) کراچی کے علاقے جمشید روڈ پر واقع مکان میں آگ لگ گئی، آگ لگنے سے ماں اور دو بچے دم گھٹنے سے جاں بحق ہوئے۔ پولیس کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

 

چوبیس گھنٹے کے دوران آگ لگنے کا دوسرا واقعہ، جمشید روڈ پر واقع مکان میں الصبح آگ لگ گئی۔ اگ لگنے سے ماں بچوں سمیت تین افراد جاں بحق ہو گے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت شمائلہ، انیسہ اور سفیان کے نام سے ہوئی۔ بچوں کے دادا غم سے نڈھال ہو گئے۔

 

پولیس کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  1 روز پہلے

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے پہلا ازخود نوٹس لے لیا

اسلام آباد (پبلک نیوز) بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسد منیر نے خودکشی کی یا انہیں قتل کیا گیا۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ازخود نوٹس لے لیا۔ مرحوم کے لکھے گئے خط میں نیب پر الزامات لگائے گئے ہیں۔ چیف جسٹس نے چیئرمین نیب سے رپورٹ طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس نے پہلا سو موٹو نوٹس لے لیا۔ بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسد منیر کی خودکشی کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔

بریگیڈیئرریٹائرڈ اسد منیر کی مبینہ خودکشی سے قبل لکھا گیا خط سپریم کورٹ کو موصول ہوا تو چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے خ... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 روز پہلے

ملائشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد (پبلک نیوز) ملائشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد پاکستان پہنچ گئے۔ وزیر اعظم عمران خان نے ان کا کابینہ ارکان کے ہمراہ استقبال کیا۔

 

تفصیلات کے مطابق ملائشین وزیر اعظم مہاتیر محمد اپنے تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ ان کے طیارے نے نورخان ایئر بیس پر لینڈ کیا۔ جہاں پر پاکستان کے وزیر اعظم عمران نے ان کا پُر تپاک استقبال کیا۔

 

اسحاق ڈار اپنے اور نواز شریف کے بچوں کو پال رہا ہے: وزیرا عظم عمران خان

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیرا عظم عمران خان کی اخبارات کے ایڈیٹرز اور کالم نگاروں سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی، عسکری اور خارجہ امور پر بات چیت ہوئی۔

 

تفصیلات کے مطابق وزیرا عظم عمران خان کی اخبارات کے ایڈیٹرز اور کالم نگاروں سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی، عسکری اور خارجہ امور پر بات چیت ہوئی۔ سمندر میں ڈرلنگ کے حوالے سے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آئندہ 3 ہفتوں میں خوشخبری آنے والی ہے۔ ڈرلنگ کامیاب ہوئی تو ملک کے بہت سارے مسائل حل ہو... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 روز پہلے

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، آغا سراج درانی کے ریمانڈ میں چوتھی بار توسیع

کراچی(پبلک نیوز) آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے ریمانڈ میں چوتھی بار توسیع ہو گئی، احتساب عدالت نے آغا سراج درانی کو 10روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔

 

آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کے مقدمے میں نامزد اسپیکر صوبائی اسمبلی آغا سراج درانی کو سخت سیکیورٹی کے حصار میں احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے اسپیکر کی جسمانی ریمانڈ میں دس روزہ مزید توسیع کر دی گئی۔عدالت میں جا رہے ہیں۔ انصاف کی امید ہے آغا سراج کا کہنا... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  2 روز پہلے