صدر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی ماریہ اسپینوزا کی پاکستان آمد، وزیرخارجہ سے ملاقات

اسلام آباد (پبلک نیوز) اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ فرنینڈا اسپینوزا کا دورہ پاکستان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات، دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ کو ایک ناگزیر پلیٹ فارم قرار دیا۔

 

صدر جنرل اسمبلی ماریہ فرنینڈا اسپینوزا  کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں دونوں فریقین نے متفقہ طور پر مسائل کے حل اور امن و استحکام کے قیام کے لیے اقوام متحدہ کو ایک ناگزیر پلیٹ فارم قرار دیا ہے۔  

 

صدر... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 روز پہلے

وزیر بلدیات سندھ کے ہنگامی دورے، تعمیراتی کاموں میں کوتاہی پر اظہار برہمی

کراچی(پبلک نیوز) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کے ہنگامی دورے، نشتر روڈ پر تعمیراتی کام کے دوران سیوریج نظام درہم برہم ہوجانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

 

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی ایک بار پھر ہنگامی دوروں پر نکل پڑے، افسران کی سرزنش، تعمیراتی کاموں میں کوتاہی پر برہمی کا اظہار۔ نشتر روڈ پر تعمیراتی کاموں کے دوران پانی اور سیوریج کی لاٸنیں ٹوٹنے سے واٹراینڈ سیورج کا نظام درہم برہم، وزیر بلدیات کا اسپیشل سیکرٹری نیاز سومرو، ایم ڈی واٹر بورڈ اور دیگر افسران پر... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  1 روز پہلے

لاہور: دو افراد قتل، ڈکیتی کی وارداتیں معمول، لاکھوں کی نقدی سے شہری محروم، پولیس ناکام

لاہور (مرزا رمضان بیگ) پنجاب پولیس صوبائی دارالحکومت میں جرائم کے جن پر قابو نہ پا سکی۔ مختلف واقعات میں 2 افراد  کو قتل کر دیا گیا۔ ڈکیتی چوری کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی اشیا سے محروم ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں قتل و غارت گری اور لوٹ مار کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ بڑھتے جرائم نے پولیس کی کارکردگی  پر ایک بار پھر سوال اٹھا دیئے۔

لٹن روڈ کے علاقے میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 38 سالہ صفدر ہلاک ہو گیا۔ کاہنہ میں... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  2 روز پہلے

"ای سی ایل میں نام سے فرق نہیں پڑتا، سرکاری دورہ پر باہر جانا پڑا تو کوئی طاقت روک نہیں سکتی"

کراچی (پبلک نیوز) سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ای سی ایل (ایگزٹ کنٹرول لسٹ) میں نام شامل کرنے سے فرق نہیں پڑتا۔ سرکاری دورے پر باہر جانا پڑا تو کوئی طاقت روک نہیں سکتی۔

ای سی ایل سے نام نکالنے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے کہا گیا ای سی ایل پر نام ڈالنے سے فرق نہیں پڑتا۔ سرکاری دورے پر باہر جانا پڑا تو کوئی طاقت روک نہیں سکتی۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے تفصیلی فیصلہ دے دیا۔ فواد چودھری کے پاس... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  2 روز پہلے

ازخودنوٹس کا اختیار وہاں استعمال ہوگا جہاں دوسرا حل موجود نہ ہو: نامزد چیف جسٹس

اسلام آباد (پبلک نیوز) نامزد چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ کا کہنا ہے کہ از خود نوٹس کا اختیار وہاں استعمال ہوگا جہاں دوسرا حل موجود نہ ہو۔ بطور منصف اعلیٰ انصاف کی فراہمی  میں تعطل کو دور کرنے کی کوشش کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس  ثاقب نثارکے اعزاز میں منعقدہ فل کورٹ ریفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ چیف جسٹس ثاقب نثار کی انسانی حقوق سے متعلق خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے معاشرتی اور آئینی سمیت کئی طرح کی مشکلات... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  2 روز پہلے