نواز شریف، مریم نواز لندن سے روانہ، آج شام 6بجے تک پاکستان پہنچیں گے

پبلک نیوز: پاکستان مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد میاں نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ آج وطن واپس پہنچیں گے۔ دونوں باپ بیٹی ہیتھرو ایئرپورٹ لندن سے پاکستان کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔ آج شام 6 بجے کے بعد لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے ایون فیلڈ ریفرنس فیصلہ کے بعد میاں نواز شریف نے وطن واپسی کے اعلان کیا تھا۔ اس اعلان کو عملی شکل دینے اور اپنے وعدہ کو وفا کرنے کے لیے اپنی صاحبزادی کے ہمراہ آج پاکستان آ رہے ہیں۔ وہ لندن سے ابو ظہبی... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  7 ماه پہلے

ریحام خان کی متنازع کتاب 'ڈیجیٹل فارمیٹ' میں شائع ہو گئی

ویب ڈیسک: صحافی، ٹی وی اینکر، سماجی کارکن اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب ان کے نام "ریحام خان" کے عنوان سے آن لائن فروخت کے لیے پیش کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ان کی کتاب کی اشاعت کے حوالے سے پاکستان کے شہر ملتان کی ایک عدالت میں درخواست دی گئی تھی جس میں درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ کتاب میں حقائق کو مسخ کیا گیا ہے۔ لہٰذا اشاعت پر پابندی عائد کی جائے۔ عدالت نے کتاب کی اشاعت پر حکم امتناع کر دیا تھا۔ جبکہ دوسر... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  7 ماه پہلے

موسم پھر سے انگڑائی لینے لگا، مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع

لاہور(پبلک نیوز) بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونا شروع ہو گئیں۔ مختلف علاقوں میں طوفانی بارش سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا۔ بعض علاقوں میں گھنگور گھٹائیں چھانے سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ گرمی کے ستائے لوگوں نے پارکوں کا رخ کر لیا۔

موسم ایک بار پھر انگڑائی لینے کو تیار، مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کا نئے سلسلے کا آغآز ہو گیا۔ بح... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  7 ماه پہلے

آصف زرداری ملزم نہیں، نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم نہیں دیا: چیف جسٹس

اسلام آباد (پبلک نیوز) سپریم کورٹ میں جعلی بینک اکاوئنٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس نے اسفتسار کیا کہ آصف علی زرداری اور فریال تالپور کا نام ای سی ایل میں کیوں ڈالا؟  ہم نے کن ملزموں کا نام ای سی ایل میں ڈالا اس کی وضاحت ضروری ہے۔

سپریم کورٹ میں 35 ارب روپے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ ہر شخص کا اپنا وقار اور حرمت ہے۔ کسی کی تضحیک نہیں ہونے دیں گے۔ ایسا حکم نہیں دیں گے جس سے کسی کا حق متاثر ہو۔ آصف زرداری اور ان کی ہمشیر... مزید پڑھیں
حارث افضل  7 ماه پہلے

نوازشریف کے استقبالیہ شو کو کامیاب بنانے کیلئے نیا پلان تیار کر لیا گیا

لاہور(پبلک نیوز) نوازشریف اور مریم نواز کی لندن سے روانگی میں کچھ ہی گھنٹے باقی رہ گئے ہیں۔ نواز شریف نے استقبالیہ شو کامیاب بنانے کی ذمہ داری شہباز شریف کے کاندھوں پر ڈال دی ہے۔ حکام نے دونوں مجرمان کی گرفتاری کے لئے کمر کستے ہوئے گرفتاری کا پلان تشکیل دے دیا ہے۔

وقت کم اور مقابلہ سخت، نواز شریف اور مریم نواز کی لندن سے روانگی میں بس تھوڑا ہی وقت باقی ہے۔ اس حوالے سے نواز شریف نے شہباز شریف کو مشکل امتحان میں ڈالتے ہوئے نیا پلان دے دیا ہے۔ نئے پلان کے مطابق بڑے میاں... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  7 ماه پہلے