ملک میں کرونا وائرس پھیلنے کے خطرات، مزید 24 ٹرینوں کو روک دیا گیا

اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان میں کرونا وائرس پھیلنے کے خطرات کے پیش نظر وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے مزید 24 ٹرینوں کو روک دیا ہے۔

 

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے بتایا کہ کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر مجموعی طور پر 34 ٹرینوں کو روک دیا گیا ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ 134 ٹرینوں میں سے 100 ٹرینیں چل رہی ہیں۔ اس وقت پاکستان ریلوے کے یومیہ مسافروں میں کمی ہوئی۔ مسافر 2 ل... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  3 ماه پہلے

پاکستان کے حالات ایسے نہیں کہ لاک ڈاؤن کر دیا جائے، وزیراعظم پاکستان

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کرونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر پاکستان کو لاک ڈاؤن کرنے کی باتوں کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ اقدام اٹھایا گیا تو غریب اور مزدور طبقہ کیا کرے گا؟

 

وفاقی دارلحکومت میں سینئر صحافیوں کو کرونا وائرس کی صورتحال بارے آگاہ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے کراچی میں لاک ڈاؤن کر دیا ہے لیکن وفاق اس اقدام سے تھوڑا سا پیچھے ہیں۔ لاک ڈاؤن کر دیا تو روزانہ کی آمدن والوں کا نقصان ہوگا۔ ہمارے حالات ایسے ن... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  3 ماه پہلے

وبا پر قابو پانے کیلئے افواج پاکستان پوری طرح متحرک ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد: (پبلک نیوز) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے لئے افواج پاکستان پوری طرح متحرک ہے۔ عوام کا اعتمادافواج پاکستان کا اثاثہ ہے۔ ہر کسی کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

 

اسلام آباد میں معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور ڈاکٹر ظفر مرزا کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج سول اداروں کے ساتھ مل کر تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ پاک فوج سول اداروں کے ساتھ مل کر... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  3 ماه پہلے

صوبہ پنجاب میں کرونا میں مبتلا مریضوں کی تعداد 78 ہوگئی، یاسمین راشد

لاہور: (پبلک نیوز) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا ہے کہ پنجاب میں کرونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 78 ہو چکی ہے۔

 

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 384 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے جو کیس مثبت آئے ان کی تعداد 78 ہے۔ کرونا وائرس کی تشخیص والے افراد کو الگ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 80 فیصد لوگ پیناڈول کیساتھ ہی ریکور کر لیں گے۔

 

انہوں نے بتایا کہ اس وقت لاہور کے میو ہسپتال میں کرونا وائر... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  3 ماه پہلے

وزیراعلیٰ پنجاب نے کورونا کی روک تھام کیلئے 5 ارب روپے کا فنڈ قائم کردیا

پبلک نیوز (لاہور) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے 5 ارب روپے کے خصوصی فنڈ کا اعلان کیا ہے۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت کورونا وائرس کے حوالے سے اجلاس ہوا، اجلاس میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے حفاظتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

 

صوبائی سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات اور ضروری ساز و سامان کی دستیابی... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  3 ماه پہلے