پاکستان نے یو این امن مشنز کیلئے 46ملکوں میں کام کیا: پاکستانی وزیر خارجہ

نیوریارک (پبلک نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ 5دہائیوں میں یو این مشن کے لیے 2لاکھ اہلکار بھیجے، 46ممالک میں امن دستے بھیجے گئے، پاکستان نے ہمیشہ قیام امن کی کوششوں کی حمایت کی ہے۔ قیام امن کے لیے جدید وسائل کی فراہمی وقت کی ضرورت ہے۔

نیو یارک میں ایکشن فار پیس کیپنگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے گزشتہ 5دہائیوں میں یو این مشن کے لیے 2لاکھ سے زائد اہلکار بھیجے۔ پاکستانی مرد اور خواتین نے یو این امن م... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے

منی بجٹ سے کنسٹرکشن مافیا کی جیت ہوئی ہے: ڈاکٹر عاصم حسین

کراچی(پبلک نیوز) رہنماء پیپلزپارٹی ڈاکٹر عاصم حسین نے وفاق کے پیش کردہ منی بجٹ کو منی کرپشن قرار دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ابھی تک تو کہیں بھی نیا پاکستان نظر نہیں آرہا۔ منی بجٹ سے بھی کنسٹرکشن مافیا کی جیت ہوئی ہے۔

ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر ملزمان کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی احتساب عدالت میں سماعت۔ گواہوں کی عدم پیشی پر عدالت کی جانب سے برہمی کا اظہار کیا گیا۔ ڈاکٹر عاصم نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو مین کہا کہ منی بجٹ ایز منی کرپشن۔ ٹیکس نہ دینے والوں کو چھوٹ... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  1 سال پہلے

میاں برادران کی سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں طلبی سے متعلق درخواست پر فیصلہ آ گیا

لاہور(پبلک نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن میں چودہ افراد کی ہلاکت کا معاملہ، فل بنچ نے سماعت کے دوران نواز شریف سمیت دیگر سیاست دانوں کی طلبی کی درخواست خارج کر دی۔ سابق آئی جی مشتاق سکھیرا کو ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کہ ہدایت کر دی گئی۔


لاہور ہائیکورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن میں چودہ افراد کی ہلاکت حوالے سے کیس کی سماعت، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد قاسم خان کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے فیصلہ سنایا۔ فل بنچ نے نواز شریف، شہباز شریف، رانا ثناءاللہ سمیت د... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  1 سال پہلے

غیر قانونی اشتہاری ٹھیکہ، یوسف رضا گیلانی کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی احتساب عدالت میں غیر قانونی طور پر اشتہاری ٹھیکہ دینے کے نیب ریفرنس میں پیش ہو گئے، میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مجھ سمیت چار سابق وزرائے اعظم عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں، میں نے 5سال جیل کاٹی ہے۔


اسلام آباد کی احتساب عدالت میں مبینہ طورپر اختیارات کے ناجائز استعمال اور کرپش پر دائر ریفرنس کی سماعت، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی احتساب عدالت میں پیش ہو گئے، احتساب عدالت نمبر دو کے جج محمد ارشد ملک نے ریفرنس پر سماعت کی۔

 مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  1 سال پہلے

بھارت سے معاملات بگاڑنے کے لیے محض دو جملے چاہئیں: شاہ محمود قریشی

نیویارک(پبلک نیوز) نیویارک میں بھارتی میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت سے معاملات بگاڑنے کے لیے محض دو جملے چاہئیں، لیکن وہ صورتحال کو مزید خراب نہیں کرنا چاہتے۔ ہم امن کے داعی ہیں اور بہتری چاہتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کی غرض سے اِن دنوں نیو یارک میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں وزرائے خارجہ ملاقات کی منسوخی کے بعد جاری لفظی جنگ کے حوالے سے کہا، بھارت سے معاملات بگاڑنے کے لیے محض دو ج... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  1 سال پہلے