محکمہ کسٹم کا چھاپہ، نجی فیکٹری سے کروڑوں روپے کی 21لگژی گاڑیاں برآمد

راولپنڈی (پبلک نیوز) وفاقی دارالحکومت کے جڑوان شہر میں محکمہ کسٹم نے نجی فیکٹری پر چھاپہ مارا۔ جس دوران 21لگژری گاڑیاں برآمد کی گئیں۔ کسٹم حکام کے مطابق برآمد کی گئی گاڑیوں پر قطر کے سفارت خانے کی نمبر پلیٹیں لگی ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ کسٹم کی جانب سے بڑی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ محکمہ کی جانب سے ریڈکو ٹیکسٹائل ملز پر چھاپہ مارا گیا۔ جو سیف الرحمان کی ملکیت میں ہے۔ گاڑیاں سیف الرحمان کے ویئر ہاؤس سے برآمد کی گئیں جن کی تعداد 21ہے۔

دوسری جانب ریڈکو... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے

حسین نوا ز نے اعتراف کیا، 6.5ملین پاؤنڈ سعودی عرب سے برطانیہ بھجوائے: واجد ضیا

اسلام آباد (پبلک نیوز) احتساب عدالت اسلام آباد میں العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس کی پھر سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران واجد ضیا نے عدالت کو بتایا کہ حسین نوا ز نے خود اعتراف کیا کہ 6.5ملین پاﺅنڈ سعودی عرب سے برطانیہ بھجوائے۔ جے آئی ٹی نے ایسے شواہد ہی اکٹھے نہیں جو حسین نواز کے بیان کی تردید کریں۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محد ارشد ملک نے کی۔ جرح کے دوران واجد ضیا نے عدالت کو بتایا کہ حسین نواز نے جے آئی ٹی کو بیان م... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے

حکومت کا دھاندلی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی کی سربراہی اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پبلک نیوز) انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے بننے والی پارلیمانی کمیٹی کی سربراہی، حکومت نے اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین کمیٹی کے لیے وزیردفاع پرویز خٹک کا نام زیرغور ہے۔

تفصیلات کے مطابق رواں برس ہونے والے عام انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیٹی کی سربراہی کے لیے وزیر اعظم عمران خان کو سربراہی اپنے رکھنے کا مشورہ دیا گیا۔ مشورہ پر عمل پیرا ہوتے ہوئے حکومت کی جانب سے کمیٹی کی سربراہی اپنے رکھنے کا فیص... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے

نیب نے 297 ارب روپے کی لوٹی ہوئی رقم قومی خزانہ میں جمع کرائی: جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال

اسلام آباد (پبلک نیوز) چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ کرپشن کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے۔ نیب نے 297 ارب روپے کی لوٹی ہوئی رقم قومی خزانے میں جمع کرائی۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹرانسپریسی انٹرنیشنل اور عالمی اقتصادی فورم نے بھی نیب کی کارکردگی کو سراہا۔ نیب صرف پاکستان کے لیے نہیں بلکہ سارک ممالک کے لیے بھی رول ماڈل ہے۔ نیب اعلی کارکردگی کی بدولت 175 ویں نمبر سے 116 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ ایشیائی ممالک میں واحد پاکستان ایسا ملک... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے

امل ہلاکت ازخود نوٹس، سپریم کورٹ نے دو رکنی کمیٹی تشکیل دیدی

کراچی (پبلک نیوز) سپریم کورٹ نے امل ہلاکت ازخود نوٹس میں دو رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ  پولیس پہلے جھوٹ بولتی رہی بغیر تربیت کے پولیس اہلکار کو ایس ایم جی رائفل دی گئی اسٹریٹ کرائم روکنے کے لیے اتنا بڑا ہتھیار نہیں دینا چاہیئے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کراچی میں مبینہ پولیس فائرنگ سے بچی امل کی ہلاکت ازخود نوٹس کی سماعت کی۔ امل کے والد اور والدہ عدالت میں پیش ہوئے چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہ انتہائی افسوسن... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے