سعودی وزیراطلاعات کی آرمی چیف، وزیر خارجہ سے ملاقات، وزیر اعظم سے بھی ملیں گے

اسلام آباد (پبلک نیوز) سعودی عرب کے وزیراطلاعات ڈاکٹر عواد بن صالح پاکستان کے دورے پر ہیں۔ انھوں نے آرمی چیف، وزیر خارجہ، وزیراطلاعات سے ملاقاتیں کیں۔ پاکستان نے سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے سعودی عرب کے وزیراطلاعات ڈاکٹر عودبن صالح کا پاکستان میں مصروف دن گزرا۔ کئی اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ سعودی عرب کے وزیراطلاعات نے وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں د... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  11 ماه پہلے

شہباز شریف کی جانب سے انتقامی کارروائیوں کا الزام حیران کن ہے: فواد چودھری

اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی جانب سے انتقامی کارروائیوں کا الزام حیران کن ہے۔ نوازشریف اور مریم نواز انہیں کی حکومت میں جیل گئے۔

 

اپوزیشن لیڈر اور صدر ن لیگ شہباز شریف کے بیان پر درعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور مریم نواز ن لیگ  کی حکومت  میں جیل گئے۔ تاریخ میں اتنے کم وقت میں کسی نے اتنا پیسہ نہیں بنایا۔ وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ شہباز شریف کی جانب سے انتقامی کارروائیوں کا الز... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  11 ماه پہلے

دھاندلی تحقیقات کیلئے کمیشن بننے تک حکومت نہیں چلنے دیں گے: اپوزیشن لیڈر شہباز شریف

لاہور (پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ عمران خان عوام کے ووٹوں کی نہیں بلکہ دھاندلی کی پیداوار ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سرکاری بنچوں پر بیٹھی پارٹیاں بھی دھاندلی کا رونارو رہی ہیں۔ حالات تیزی سے بدلنے پر پریس کانفرنس کرنی پڑ رہی ہے۔ ایسے اقدامات ہونے چاہئیں جس سے پھر کسی کو تحفظات نہ ہوں۔

عمران خان نے کہا تھا کہ دھاندلی پر کمیش... مزید پڑھیں
حارث افضل  11 ماه پہلے

دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد2 لاکھ19ہزار کیوسک ریکارڈ

(پبلک نیوز) دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 2لاکھ 19ہزار کیوسک اور اخرج 1لاکھ 40ہزار کیوسک ہے۔ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 58ہزار 2سو کیوسک ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 37ہزار 1سو کیوسک اور اخراج 20ہزار کیوسک ہے۔ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد 72ہزار 4سو کیوسک اور اخراج 39ہزار 2سو کیوسک ہے۔ جناح بیراج میں پانی کی آمد1لاکھ 99ہزار کیوسک اور اخراج 1لاکھ 40ہزار کیوسک ہے۔

چشمہ بیراج می... مزید پڑھیں
حارث افضل  11 ماه پہلے

پاکستان کو درپیش مسائل مل کر حل کرلیں گے: چینی وزیر خارجہ

اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سی پیک پاکستان حکومت کی اولین ترجیح ہے، سی پیک چینی صدر کے ون بیلٹ، ون روڈ ویژن کا عکاس ہے۔

وفود کی سطح پر مذاکرات کے بعد چینی وزیر خارجہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاک  چین دوستی کو عوامی اور حکومتی سطح پر بھرپور پذیرائی حاصل ہے اور وانگ ژی پاکستان کے دیرینہ دوست ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ چینی وزیر خارجہ کا پاکستان آمد پر خیر مقدم کرت... مزید پڑھیں
حارث افضل  11 ماه پہلے