ریڈیو پاکستان کی عمارت کو لیز پر دینے کا حکومتی فیصلہ

اسلام آباد (پبلک نیوز) حکومت وقت نے ریڈیو پاکستان کی عمارت کو لیز پر دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزارت اطلاعات و نشریات کے اقدام پر معروف براڈ کاسٹرز ناراض جبکہ سابق پانچ سیکرٹریز اطلاعات اور ڈی جی جیز ریڈیو کی جانب سے تحفظات سامنے آ گئے ہیں۔

پانچ سابق وفاقی سیکرٹری اطلاعات ونشریات اور ڈی جیز ریڈیوپاکستان نے ریڈیو پاکستان کی عمارت کو لیز پر دینے کے حکومتی فیصلے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ خواجہ اعجاز سرور، سید انور محمود، سلیم گل شیخ، اشفاق گوندل اور منصور سہیل نے حک... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے

سپریم کورٹ: سرکاری افسران کی دوہری شہریت سے متعلق ازخود نوٹس کا فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (پبلک نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سرکاری افسران کی دوہری شہریت سے متعلق ازخود نوٹس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سرکاری افسران کی دوہری شہریت سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کی۔ دوران سماعت عدالتی معاون نے بتایا کہ آج تک کسی پاکستانی کی شہریت منسوخ نہیں ہوئی۔ لاہورہائی کورٹ نے نادرا کو شہریت منسوخی سے روکا تھا۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ بعض عہدوں پر ملک سے مکمل وفاداری لازمی ہے۔ ڈاکٹرز اور اساتذہ کی دوہر... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے

احتساب عدالت نے شہباز شریف کے داماد عمران علی کو اشتہاری قرار دے دیا

لاہور (پبلک نیوز) احتساب عدالت نے پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کیس میں شہباز شریف کے داماد عمران علی یوسف کو اشتہاری قرار دے دیا۔ رہنما پی پی پی خورشید شاہ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانےکی تحقیقات کا بھی آغاز۔

احتساب عدالت نے پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کیس میں سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف کے دامادعمران علی یوسف کو اشتہاری قرار دے دیا۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر لاہورکوعمران علی کی جائیدادوں کی تفصیلات 24 گھنٹے میں جمع کروانے کاحکم دے دیا۔ عمران علی پرالزام ہےکہ انہوں نے پنجاب پاور... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے

العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کا 3روزہ استثنیٰ منظور

اسلام آباد (پبلک نیوز) احتساب عدالت میں العزیزیہ ریفرنس کیس کی سماعت کے دوران نوازشریف کی درخواست پر 3روز کا استثنیٰ منظور کر لیا گیا۔ نیب پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ قانون میں دکھ اور کرب کی وجہ سے استثنیٰ نہیں دیا جا سکتا۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق وزیراعظم نواز شریف نواز شریف کی جانب سے انکے وکیل خواجہ حارث نے 5 روز کے لیے حاضری سے استثنی کی درخواست دی۔درخواست میں موقف اپنایاگیاکہ نواز شریف اپنی اہلیہ کے انتقال کے باعث دکھ اور کرب میں مبتلا ہیں ان کو 5 روز حاضر... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے

مشترکہ مفادات کونسل: گزشتہ دور میں ایل این جی درآمد کے تمام معاہدے سامنے لانے کا فیصلہ

اسلام آباد (پبلک نیوز) پانی، صفائی، صحت اور توانائی کے مسائل پر مشترکہ مفادات کونسل میں بحث ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں پانی کی فراہمی کے لیے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ گزشتہ دور میں ہونے والے ایل این جی معاہدوں پر سندھ  اور وفاق کے تحفظات بھی سامنے آئے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت  اسلام آباد میں مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان اور وزیراع... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے