سی پیک تحفظ کیلئے سندھ پولیس اسپیشل پروٹیکشن یونٹ میں 147اہلکار بھرتی

کراچی (پبلک نیوز) پاک چین اقتصادی راہ داری اور چینی باشندوں کے تحفظ کے لیے اقدامات، سندھ پولیس کے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ میں ایک سو سنتالیس اہلکاروں کو بھرتی کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سی پیک کے تحفظ کے لیے سندھ پولیس کے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ میں 147 رکروٹس کی بھرتی کی گئی ہے۔ آئی جی سندھ نے تقررنامہ جاری کر دیا۔ تمام  افراد کو سی ٹی ڈی اور آر آر ایف کے ذریعہ بھرتی کیا گیا ہے۔ جنہیں پورے صوبے میں کہیں بھی تعینات کیا جاسکتا ہے۔

نوٹیفکیشن انسپکٹر جنرل (آئی ج... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے

حکومت دھاندلی کی پیداوار، گیس قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے: قائد حزب اختلاف

اسلام آباد (پبلک نیوز) قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت گیس کی قیمتوں میں اضافہ فی الفور واپس لے۔ عوام اور یہ ایوان سی پیک کو کہیں جانے نہیں دے گا۔ آج ایمانداری ہار گئی اور بے ایمانی جیت گئی۔

قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا قومی اسمبلی سے خطاب میں کہنا تھا کہ دہشتگردی، بجلی کے بحران اور دیگر مسائل پر عوام کی مدد سے قابو پایا۔ 2013میں ن لیگ کی حکومت کو جو چیلنجز ملے تھے عوام کے ساتھ مل کر ان مسائل کو ختم کیا۔زراعت کے لیے تاریخ کا سب سے بڑا پیکیج ن لیگ کی حکو... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے

عمران خان صرف غریبوں پرٹیکس لگانے کیلئے برسر اقتدار آیا ہے: خورشید شاہ

کراچی(پبلک نیوز) تحریک انصاف سندھ میں بلدیاتی نظام نافذ نہیں کرسکتی، خورشید شاہ نے واضح کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان صرف غریبوں پرٹیکس لگانے کیلئے برسر اقتدارآیا ہے۔

پیپلزپارٹی کے رہنماء اور سابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مرضی کا بلدیاتی نظام نہیں لاسکتی، یہ خالصتاً صوبائی معاملہ ہے۔ بلدیاتی نظام کا اختیار صوبائی حکومتوں کے پاس ہے۔ وفاقی حکومت صرف پنجاب یا خیبرپختونخواکے بارے فیصلہ کرسکتی ہے۔

 

خورشید شاہ... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  1 سال پہلے

وزیراعظم 100روزہ پلان کےتحت ہیلتھ کارڈ کی فراہمی کا وعدہ وفا کرنے کو تیار

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان 100روزہ پلان کے تحت ہیلتھ کارڈ کی فراہمی کا وعدہ وفا کرنے کو تیار، ہیلتھ پروگرام کارڈ کو پورے ملک تک پھیلانے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم قومی ہیلتھ پروگرام کے تحت صحت کارڈ کو پورے ملک تک پھیلانے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیر اعظم عمران خان آج وزارت قومی صحت کی بریفنگ میں ہیلتھ کارڈ کو پورے ملک پھیلانے کی منظوری دیں گے۔ پاکستان صحت کارڈ وزیر اعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام کے تحت غریب خاندانوں کو دیا جائے گا۔

 پا... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے

لاہور ہائیکورٹ: سابق وزرائے عظم نواز شریف، شاہد خاقان عباسی 8اکتوبر کو طلب

لاہور (پبلک نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی 8اکتوبر کو طلب کر لیا اور صحافی  سرل المیڈا کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے سابق وزیراعظم اور صحافی سرل المیڈا کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی عدالت میں پیش ہوئے اور ان کے وکیل نصیر بھٹہ نے گزشتہ سماعت پر پیش نہ ہونے پر معزرت کی۔ نصیر بھٹہ ایڈوووکیٹ نے بتایا کہ  نواز ش... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے