ہم سب کا ایک ہی عزم ہے اور وہ عوام کی خدمت ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

تونسہ (پبلک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے تحصیل تونسہ کے معززین کے وفد کی ملاقات۔ وفد نے وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر سردارعثمان بزدار کومبارکباد دی۔ 

صوبائی وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان 22کروڑ عوام کے لیے نئی امید ہیں۔ قوم کی امیدوں کوپورا کرنے کے لیے شب و روز ایک کردیں گے۔ نیا پاکستان ہر صورت بنے گا اورعمران خان ہی نیا پاکستان بنائیں گے۔ ہم سب نے مل کر آگے بڑھنا ہے، ایک نئے سفر کا آغاز کرنا ہے۔

تونسہ... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے

شبلی فراز ایوان قائد، راجہ ظفرالحق قائد حزب اختلاف سینیٹ مقرر

اسلام آباد(پبلک نیوز) سینیٹ سیکریٹریٹ نے شبلی فراز کے سینیٹ میں بطور قائدایوان اور راجہ ظفر الحق کی قائد حذب اختلاف تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ شیری رحمان کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرکے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔


ن لیگ نے قومی اسمبلی میں شہباز شریف کو ووٹ نہ دینے کا بدلہ لے لیا، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے راجہ ظفرالحق کو اپوزیشن لیڈر مقرر کرتے ہوئے ان کے تقرر کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جس کے بعد شیری رحمان کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرکے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  1 سال پہلے

وزیراعلی پنجاب کی اسٹیشن کمانڈرنیوی سے ملاقات،مختلف امور پرتبادلہ خیال

لاہور(پبلک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی اسٹیشن کمانڈر پاکستان نیوی لاہور ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان نیوی کی پیشہ ورانہ سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسے سٹیشن کمانڈرپاکستان نیوی ڈاکٹرساجدمحمود شہزاد نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اموراورپاکستان نیوی کی پیشہ ورانہ سرگرمیوں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اسٹیشن کمانڈر نے نیول چیف کی جانب سے سردار عثمان بزدارکو وزیراعلی پنجاب بننے پرمبار... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  1 سال پہلے

اجلاس میں کیا ہوتا ہے کوئی کسی کو نہیں بتائے گا: وفاقی وزیر ریلوے

اسلام آباد(پبلک نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی سربراہی میں ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس، اجلاس شروع ہوتے ہی گزشتہ اجلاس کی کہانی باہر آنے پر شیخ رشید آج کے اجلاس میں افسران پر برس پرے۔


شیخ رشید اجلاسوں میں ریلوے منصوبوں کی تعریف جبکہ پریس کانفرنس میں مخالفت کرتے رہے، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی سربراہی میں ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس ہوا، ریلوے اجلاسوں کی اندرونی کہانی باہر آنے پر شیخ رشید پریشان ہو گئے جیسے ہی آج اجلاس شروع ہوا شیخ رشید افسران پر غصے سے ب... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  1 سال پہلے

تیزرفتاری4جانیں نگل گئی،مندرہ چکوال روڈ پر کار زیرتعمیر پل سے ٹکرا گئی

اسلام آباد(پبلک نیوز) تیز رفتاری چار جانیں نگل گئی، مندرہ چکوال روڈ مریک پھاٹک پر تیز رفتار کار کو خوفناک حادثہ، چار افراد جان بحق۔ پانچ شدید ذخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان میں مندرہ چکوال روڈ پر تیز رفتار کار زیر تعمیر پل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں چار افراد جان بحق۔ پانچ شدید ذخمی، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثے میں زخمی ہونے والے 5افراد کو آر ایچ سی مندرہ منتقل کر دیا گیا۔

 

دو... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  1 سال پہلے