طلال چودھری نے نااہلی فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

اسلام آباد (پبلک نیوز) سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اپنی نااہلی کے فیصلہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ طلال چوہدری نے موقف اختیار کیا ہے کہ الزام ثابت کیے بغیر سزا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے توہین عدالت کیس کے فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی۔ نااہلی کےفیصلہ کے خلاف دائر نظرثانی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ان کے خلاف شواہد کا درست انداز میں جائزہ نہیں لیا گیا جبکہ استغاثہ کے... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے

واہگہ اور گنڈا سنگھ بارڈر پر پرچم کشائی کی پروقار تقاریب

پبلک نیوز: واہگہ اور گنڈا سنگھ بارڈر پر پرچم کشائی کی پروقار تقاریب کا انعقاد۔ رینجرز نے شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا۔ فضا فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔

تفصیلات کے مطابق یوم دفاع کے موقع پر واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی پروقار تقریب ہوئی۔ رینجرز کے دستوں نے زبردست  پریڈ کا مظاہرہ کیا۔ حاضرین کا جوش ولولہ بھی دیدنی تھا۔

عوام نے اپنے جوانوں کا حوصلہ بڑھایا۔ ہر طرف سے  فلک شگاف نعرے بلند ہوتے رہے۔ نعروں کی گونج اور رینجرز جوانوں کے قدموں کی دھمک سے  بار... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے

جو قومیں اپنے شہدا کو بھول جائیں، وہ مٹ جاتی ہیں: آرمی چیف

راولپنڈی (پبلک نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دفاع پاکستان کے لیے ہم یک جان ہیں۔ 6ستمبرملکی تاریخ کا اہم دن ہے۔ 

اس سے قبل جی ایچ کیومیں یوم دفاع وشہدا کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آج کا دن شہدا پاکستان سے یکجہتی کا دن ہے۔ دفاع پاکستان کے لیے ہم یک جان ہیں۔ 6ستمبرملکی تاریخ کا اہم دن ہے۔ زندہ قومیں اپنے شہدا کو نہیں بھولتیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ 1965 اور 1971 کی جنگ سےہم نےبہت کچھ سیکھا ہے۔ ہماری افواج اور قوم نے دہشت... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے

پاکستان کسی اورکی جنگ میں شرکت نہیں کرے گا: وزیر اعظم عمران خان

راولپنڈی (پبلک نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شہدائے پاکستان کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ پاکستان کسی اور کی جنگ میں شرکت نہیں کرے گا۔ 1965 کی جنگ میں دشمنوں کی گولیوں کی بوچھاڑآج بھی یاد ہے۔

پاکستان کے یوم دفاع کے حوالے جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ملک کے وزیر اعظم عمران خان مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی اس تقریب کا حصہ بنے۔

انھوں نے کہا کہ... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے

1965کی جنگ کے ہیرو،نشان حیدرپانے والوں کو سلام

پبلک نیوز: یوم دفاع و شہدا پرقوم کے بہادرسپوتوں کی عظیم قربانیوں کی یادیں تازہ ہو گئیں۔ پاک فوج نے شہدائے پاکستان کو سلام پیش کیا۔ شہریوں نے بھی دعائیہ تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

گجرات میں میجرعزیز بھٹی شہید نشان حیدر کی قبر پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ کمانڈر ون کور لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح نےمزارپر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

بورے والا میں میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر کی قبر پر آرمی چیف جنرل باجوہ کی جانب سے پھولوں کی چا... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے