کشمیر ایک اہم مسئلہ ہے، ایڈونچر کی کوئی گنجائش نہیں: شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (پبلک نیوز) کشمیر ایک اہم مسئلہ ہے، ایڈونچر کی کوئی گنجائش نہیں، مذاکرات کے سوا کوئی راستہ نہیں۔ نئے پاکستان کا تقاضا ہے کہ رویہ بھی بدلیں ہوں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خارجہ پالیسی کا ازسرنو جائزہ لینے کا اعلان کردیا۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نئی خارجہ پالیسی پاکستان سے شروع ہوکر پاکستان پر ختم ہوگی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نے خط میں مذاکرات کا عندیہ دیا ہے۔ بھارت کا رویہ مثبت ہے، بھارت کو تسلیم کرنا ہو گا کہ کشمیر بڑا مسئلہ ہے۔ وزی... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے

وزیراعظم عمران خان کی 16 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (پبلک نیوز) نئے وزیراعظم کی 16رکنی نئی  وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔ شاہ محمود قریشی، فواد چودھری، پرویز خٹک، اسد عمر، زبیدہ جلال، خالد مقبول صدیقی سمیت دیگر وزیر بن گئے۔ صدرممنون حسین نے  نئے وزراء سے حلف لیا۔

وزیراعظم نیا، کابینہ نئی، 16رکنی  وفاقی کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف  اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان، چئیرمین سینٹ  صادق سنجرانی، اسپیکر قومی اسمبلی  اسد قیصر ،پنجاب اور سندھ کے نامز... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے

گھبرانے کی ضرورت نہیں، ملک بچے گا یا کرپٹ افراد، وزیر اعظم کا قوم سے خطاب

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان کا قوم سے اپنے پہلے خطاب میں کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت بے شمار چینلجز کا سامنا ہے لیکن قوم کو گھبرانے کی ضرورت نہیں، میں ان سے نکلنے کا حل بتاؤں گا۔ قوم تیار ہوجائے یا تو ملک بچے گا یا کرپٹ افراد۔

وزیر اعظم کے خطاب سے قبل کلام پاک میں سے سورہ رحمن کی ابتدائی آیات تلاوت کی گئیں بعدازاں قومی ترانہ پیش کیا گیا۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانا میرا مقصد ہے۔ میری سیاست... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے

وزیراعلیٰ سندھ نےعہدے کا حلف لینے کے بعد اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں

 

کراچی(پبلک نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نےعہدے کا حلف لینے کے بعد اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ وزیراعلیٰ ہاﺅس پہنچنے پر پولیس کے چاق وچوبند دستے نے گارڈآف آنرپیش کیا، وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس کے دستے کامعائنہ کیا اور سلامی لی۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے حلف اٹھانے کے بعد کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا، آج صبح وزیراعلی ہاؤس پہنچے تو پولیس کے دستے نے سلامی دی۔ وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نے پہلے ہی دن امن وامان کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شہر بھ... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  1 سال پہلے

ماضی کی طرح ہارس ٹریڈنگ کی روایت دہرائی گئی: حمزہ شہباز شریف

لاہور(پبلک نیوز) دھاندلی کے باوجود الیکشن میں حصہ لیا، دھاندلی کا پیچھا کریں گے، حمزہ شہباز کہنا ہے کہ اپوزیشن دلیری سے الیکشن لڑے۔ کالی پٹیاں پہنی ہیں ہاتھوں میں چوڑیاں نہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے ن لیگ کے نامزد امیدوار حمزہ شہباز نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پٹیاں چھوڑیں کالے کپڑے پہن کر آجائیں، حلف اس لیے لے رہے ہیں کہ جمہوریت کی گاڑی چلتے دیکھنا چاہتے ہیں۔ ہم نے جمہوریت کیلئے جیلیں کاٹی اور جلا وطنیاں دیکھی ہیں۔ جمہوریت کے تسلسل کی تیسر... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  1 سال پہلے