پاک فوج کا جرات مندانہ اقدام، گلیشیئر کی چوٹی پر پھنسے روسی کو بچا لیا

روالپنڈی(پبلک نیوز) پاک فوج نے انسانی ہمدردی کی ایک اورمثال قائم کر دی، آئی ایس پی آر کے مطابق پاک آرمی نے 20650 فٹ کی بلندی پر 3 دن سے پھنسے روسی کوہ پیماایلگزینڈرگوکوف کو بازیاب کر لیا۔ ریسکیو کے بعد روسی کوہ پیماکو سی ایم ایچ اسکر دو منتقل کر دیا گیا۔

 

انسانیت کے جذبے سے سرشار پاک فوج ایک اور شاندار کارنامہ، پاک فوج کایخ بستہ طوفانی ہواؤں میں ایک اور کامیاب ریسکیو آپریشن۔ آ... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  11 ماه پہلے

پاکستانی سفیرعلی جہانگیر صدیقی کی امریکی وزیرِ دفاع جیمزمیٹس سے ملاقات

واشنگتن(پبلک نیوز) واشنگتن میں پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی نے پینٹا گون کا دورہ کیا، امریکی وزیرِ دفاع جیمز میٹس سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پربات چیت کی گئی۔

 

امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی کا دورہ پینٹا گون وزیر دفاع جیمز میٹس سے ملاقات بھی ہوئی۔ دورے کے دوران پاکستانی دفاعی اتاشی بھی علی جہانگیر صدیقی کے ہمراہ تھے، جبکہ ان کا استقبال خود جیمز میٹس نے کیا۔ علی جہانگیر صدیقی اور جیمز میٹس کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  11 ماه پہلے

الیکشن کمیشن نے 26 حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی منظوری دے دی

اسلام آباد(پبلک نیوز) کسی کو ریلیف، کسی کو تکلیف، کہیں خوشی تو کہیں غم، الیکشن کمیشن نے 26 حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی منظوری دے دی۔32 حلقوں کے امیدواروں کے درخواستیں ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دیں۔

 

عام انتخابات میں ہارنے والے 26 امیدواروں کی سنی گئی، قومی اسمبلی کے 10 اور 16 صوبائی حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہو گی۔ جبکہ 32 امیدواروں کی درخواستیں الیکشن کمیشن نے مسترد کر دیں۔

 

این اے57 راولپنڈی، این  اے 158، ای... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  11 ماه پہلے

پنجاب میں پی ٹی آئی کے نمبرز 180 تک پہنچ چکے ہیں، فواد چوہدری کا دعویٰ

لاہور(پبلک نیوز) تحریک انصاف نے نمبر گیم کی سیاست میں بھی برتری ثابت کر دی، وفاق، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان میں تحریک انصاف آگے ہے۔ فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاق میں نمبرز ایک سو اڑسٹھ کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ پنجاب میں حمزہ شہباز ناکام، تحریک انصاف کی گنتی 180تک پہنچ گئی۔

 

حکومت سازی کا مرحلہ ہے اور نمبر گیم اپنے عروج پرہے۔ وفاق میں تو پاکستان تحریک انصاف حکومت بنانے کی واضح پوزیشن میں ہے۔ پی ٹی آئی ترجمان فواد چودھری نے کہا خواتین اور اقلیتی ار... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  11 ماه پہلے

نواز شریف کی صحت میں بہتری، شہباز شریف کی میاں صاحب سے ملاقات

اسلام آباد (پبلک نیوز) ہوا بدلی تو طبیعت بھی سنبھل گئی، اڈیالہ سے پمز پہنچتے ہی نواز شریف کی صحت بہتر ہونے لگی۔ ٹیسٹ رپورٹس بھی بہترآئیں ہیں۔ دوسری جانب شہباز شریف نواز شریف سے ملاقات کے لیے اسپتال آئے۔ سابق وزیراعلیٰ کو کارڈیک سنٹر کےعقبی دروازے سے داخل ہونا پڑا۔

 

سابق وزیراعظم نواز شریف کی اڈیالہ سے پمز پہنچتے ہی صحت بہتر ہونے لگی۔ ای سی جی رپورٹ پہلے سے بہترآئی ہے۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف کے دل کا اینزائم "ٹراپ آئی" ٹیسٹ نیگیٹو آیا۔ تمام بلڈٹیسٹ بھی ب... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  11 ماه پہلے