وفاقی کابینہ نے صوابدیدی فنڈز واپس لینے کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی کابینہ نے صوابدیدی فنڈز واپس لینے کی منظوری دے دی۔ اس فنڈ کے استعمال کا اختیار پارلیمنٹ کو مل گیا۔ تربیلا کے 25 ارب روپے منصوبے کی تحقیقات کی منظوری بھی دی گئی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے عاطف میاں کی تقرری کی وضاحت بھی دے دی۔ کہا تقرری اسلامی تعلیمات کی روشنی میں کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔ پی آئی اے کا چارج سیکرٹری ایوی ایشن کو سونپ دیا گیا۔وزارتوں اور ڈویژنز کے صوابدیدی فن... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے

عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس میں رہنے سے انکار کیوں کیا؟

اسلام آباد (پبلک نیوز) مقروض قوم حالات سے نبردآزماہے۔دوسری جانب حکمرانوں کے پرتعیش ایوان غریب عوام کو منہ چڑاتےہیں۔ لیکن اب ایسے نہیں چلے گا۔وزیراعظم عمران خان حقیقی تبدیلی لا کر رہیں گے۔

وزیراعظم ہاؤس وہ جگہ ہے جہاں مقروض اور غریب ملک پاکستان کے وزیر اعظم رہتے ہیں۔ یہاں اس قوم کے  وزیراعظم رہتے تھے جس کے بچے بھوک سے مرتے ہیں۔ جہاں پینے کا صاف پانی نہیں، جہاں سوا 2 کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں۔

حکمرانوں کے پاس کیا کچھ نہیں اور ایک غریب ہے جس کے پاس صرف جان... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے

پومپیو کے دورہ پاکستان پر امریکی محکمہ خارجہ نے بیان جاری کر دیا

پبلک نیوز: امریکی محکمہ خارجہ نے بھی مائیک پومپیو کی ملاقات پر بیان جاری کر دیا۔ امریکی وفد نے وزیراعظم عمران خان کو حکومت سنبھالنے پر مبارک باد دی اور پاکستان میں جمہوری اداروں کے استحکام پر خوشی کا اظہار کیا۔

سیکریٹری پومپیو نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے، مشترکہ مفادات، اور تجارتی مراسم بہتر بنانے پر بات کی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات میں علاقائی امن اور استحکام پر بات ہوئی۔ سیکریٹری خارجہ نے عوامی سطح پر تعلقات بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے

امریکا نے ڈومور کا مطالبہ نہیں کیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکا نے ڈومور کا مطالبہ نہیں کیا۔ پاکستان کا مؤقف خوداری اور بردباری سے پیش کیا۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے ازسرنو اپنی پالیسی کا جائزہ لیا ہے۔ امریکا اس نتیجہ پر پہنچ چکا ہے کہ افغان مسئلہ کا حل سیاسی مذاکرات ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ نے واشنگٹن آنے کی دعوت دی ہے۔ پاکستان کاحقیقت مندآنہ موقف پیش کیا۔

وزیرخارجہ نے مزید کہا... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے

وزیرِاعظم سے امریکی وزیرِ خارجہ کی ملاقات، اہم ایشوز پر گفتگو

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان سے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دہشت گردی، خطے میں قیام امن سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پبلک نیوز ذرائع کے مطابق ملاقات میں افغانستان کی صورتحال اور افغان امن سے متعلق بات چیت کی گئی جبکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ اور اس میں پاکستانی کردار پر بھی گفتگو کی گئی۔ وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کیا جائے۔ اس ملاقات میں پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قم... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے