وزیراعظم عمران خان نے وزارت خارجہ کے حکام کو پالیسی گائیڈ لائن دے دیں

اسلام آباد ( پبک نیوز) وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے پہلی بار دفتر خارجہ کا دورہ کیا۔ اہم اجلاس کی صدارت کی۔ وزارت خارجہ کو خارجہ پالیسی پر گائیڈ لائن دیں اور اپنے وژن سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان وزارت خارجہ کا دورہ کرنے کے لیے آج دفتر خارجہ پہنچے جہاں انہیں بریفنگ دی گئی۔ وزارت خارجہ کے دفتر پہنچنے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔۔

دفتر خارجہ میں وزیر اعظم کی زیر صدارت اہ... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے

حمزہ شہباز نے اپوزیشن لیڈر کے لیے ریکوزیشن جمع کرا دی

لاہور (پبلک نیوز) اپوزیشن لیڈر کے لیے پنجاب اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کے کاغذات جمع کرا دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی طرف سے اپوزیشن لیڈر کے لیے حمزہ شہباز کے کاغذات پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اور سابق صوبائی وزیر خواجہ عمران ںذیر نے سیکرٹری اسمبلی کے پاس جمع کرائے۔

خواجہ عمران نذیر کے مطابق حمزہ شہباز کے کاغذات پر 150 ارکان اسمبلی کے دستخط موجود ہیں۔ واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے بعد مسلم لیگ (ن)... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے

وزیراعظم اور پومپیو ٹیلیفونک گفتگو: پاکستان کی تردید کے باوجود امریکا موقف پر ڈٹ گیا

اسلام آباد (پبلک نیوز) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل  نے وزیراعظم عمران خان اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو کی وضاحت کردی ان کا کہنا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان حقائق کے برعکس ہے۔

وزیراعظم عمران خان اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان پاکستان میں دہشت گردوں کی سرگرمیوں سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔ جبکہ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ عمران خان اور مائیک پومپیو کی ٹیلیفونک گفتگو سے متعلق جاری بیان پر قائم ہیں۔

وزا... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے

حجاج کی بڑی تعداد 12 ذی الحجہ کی رمی کے بعد شہر مکہ روانہ ہو گی

اسلام آباد(پبلک نیوز) مناسک حج کا آخری رکن طواف وداع وطن واپسی سے قبل ادا کیا جائے گا۔ حج 2018 بخیر و عافیت تکمیل کی جانب گامزن ہے۔ حجاج کی بڑی تعداد 12 ذی الحجہ کی رمی کے بعد شہر مکہ روانہ ہو گی۔

حجاج کرام زوال کے بعد یا مکتب کی ہدایت کے مطابق رمی کریں گے۔ 12 ذی الحجہ کی رمی جمرات کے ساتھ ہی حج کا بڑا حصہ مکمل ہو جائے گا۔ جس کے بعد حجاج کی بڑی تعداد مکہ روانہ ہو گیا۔ مناسک حج کا آخری رکن طواف وداع وطن واپسی سے قبل ادا کیا جائے گا۔ کچھ حجاج کرام 13 ذی الحجہ کی رمی کے... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  1 سال پہلے

شمالی وزیرستان میں آرمی بم ڈسپوزل ٹیم پر حملہ، ایک جوان شہیداور 3 زخمی

اسلام آباد(پبلک نیوز) شمالی وزیرستان میں آرمی بم ڈسپوزل ٹیم پر حملہ، حوالدار احمد خان شہید اور تین زخمی ہو گئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں آرمی بم ڈسپوزل ٹیم سرچ اینڈ کلئیرنس آپریشن کر رہی تھی۔ آرمی بم ڈسپوزل ٹیم آپریشن رد الفساد کے سلسلے میں اپنے مشن پر تھی۔

شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکہ میں پاک فوج کا ایک جوان شہید اور 3 زخمی ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بارودی مواد کے دھماکے میں حوالدار احمد خان شہید اور 3 جوان زخمی ہو گئے، شہید ہونے وا... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  1 سال پہلے