ڈی پی او تبادلہ ازخود نوٹس: آئی جی پنجاب کو سیاسی مداخلت کی انکوائری کا حکم

اسلام آباد (پبلک نیوز) سپریم کورٹ نے آئی جی کو ڈی پی او پاکپتن کے تبادلہ میں سیاسی مداخلت کی انکوائری مکمل کر کے رپورٹ ایک ہفتے میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ خاور مانیکا کی بیٹی سے بدتمیزی کی انکوائری ایڈیشنل آئی جی پنجاب کریں گے۔

سپریم کورٹ میں ڈی پی او پاکپتن کی تبدیلی پر ازخود نوٹس کی سماعت ہوئی، خاور مانیکا ان کی صاحبزادی، احسن جمیل گجر اور کیس سے جڑے تمام پویس افسران عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے آئی جی سے استفسار کیا کہ ڈی پی او کی تبدیلی کا آرڈر زبانی تھا یا تح... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے

 سابق پنجاب حکومت کے خلاف کی جانے والی تحقیقات التواء کا شکار

لاہور(پبلک نیوز) سابقہ پنجاب حکومت کے خلاف کی جانے والی تحقیقات التوا کا شکار، 1 سال گزرجانے کے باجود پنجاب اپنا روزگار اسکیم کے خلاف شروع کی جانے والی انکوئری میں کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔

نیب لاہور نے ایک سال قبل پنجاب اپنا روزگار سکیم میں مبینہ بدعنوانی کے شبہ پر تحقیقات شروع کیں تھیں اور پی اینڈ ڈی سے منصوبے کی دستاویزات طلب کی گئیں۔ دوسری جانب نیب حکام کہنا ہے کہ متعلقہ اداروں سے موصول ہونے والے ریکارڈ کا جائزہ لیا جا رہا ہے جس کے بعد انکوئری کو آگے بڑھایا جائے گا۔... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  1 سال پہلے

ڈنڈے کھانے، قربانیاں دینے کیلئے ہم قابل ہیں، صدارتی الیکشن نہیں، مولانا فضل الرحمان

 

لاہور (پبلک نیوز) صدر ایم ایم اے مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن کے متفقہ صدارتی امیدوارکے لیے حتمی کوششیں شروع کر دیں۔ صدر ن لیگ شہباز شریف سے اہم ملاقات کی۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کوشش ہے ایک ہی امیدوار پر ساری  اپوزیشن متحد ہو۔

اپوزیشن کا صدارتی امیدوار ایک ہو گا یا نہیں، ہم خیال جماعتوں کی حتمی کوششوں کا آخری راؤنڈ کا آغاز ہو گیا۔ پیپلز پارٹی مولانا فضل الرحمان کو الیکشن سے دستبراری پر رضامندی کے لیے کوشاں ہے تو دیگر اپوزیشن جماعتوں نے پیپل... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے

شرجیل میمن کے کمرے سے مبینہ شراب کی بوتلیں ملنے پر تحقیقات کیلئے ٹیم تشکیل

 

کراچی (پبلک نیوز) ضیاالدین اسپتال میں شرجیل انعام میمن کے کمرہ سے شراب کی بوتلیں ملنے پر آئی جی سندھ نے تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کردی، کمیٹی ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرے گی، شرجیل میمن کے تین ملازمین کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

شرجیل میمن کے سب جیل قرار دیئے گئے اسپتال کے کمرے میں شراب کیسے پہنچی؟؟ آئی جی سندھ واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی، جس کی قیادت ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید عالم اوڈھو کریں گے۔

ایس ایس پی انویسٹی گ... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے

روایت چلی تو سب کو پیپلزپارٹی سے معافی مانگنی پڑے گی، قمرزمان کائرہ

 

لاہور (پبلک نیوز) لاہور میں خورشید شاہ اور اعتراز احسن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ سیاسی سفر میں معافیاں نہیں مانگی جاتیں اگر معافی مانگنے کی روایت چلی تو پیپلز پارٹی سے ہر جماعت کو معافی مانگنی پڑے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ اعتزاز احسن سے بہتر امیدوار کوئی نہیں۔ کوشش تھی اعتزاز احسن کے نام پر سب متفق ہو جاتے لیکن ایسا نہیں ہو سکا۔ مولانا صاحب سے کہا تھا کہ ہماری بات مان لیں تو اعتزاز احسن صد... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے