پاکستان کسی اورکی جنگ میں شرکت نہیں کرے گا: وزیر اعظم عمران خان

راولپنڈی (پبلک نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شہدائے پاکستان کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ پاکستان کسی اور کی جنگ میں شرکت نہیں کرے گا۔ 1965 کی جنگ میں دشمنوں کی گولیوں کی بوچھاڑآج بھی یاد ہے۔

پاکستان کے یوم دفاع کے حوالے جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ملک کے وزیر اعظم عمران خان مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی اس تقریب کا حصہ بنے۔

انھوں نے کہا کہ... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  2 سال پہلے

1965کی جنگ کے ہیرو،نشان حیدرپانے والوں کو سلام

پبلک نیوز: یوم دفاع و شہدا پرقوم کے بہادرسپوتوں کی عظیم قربانیوں کی یادیں تازہ ہو گئیں۔ پاک فوج نے شہدائے پاکستان کو سلام پیش کیا۔ شہریوں نے بھی دعائیہ تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

گجرات میں میجرعزیز بھٹی شہید نشان حیدر کی قبر پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ کمانڈر ون کور لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح نےمزارپر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

بورے والا میں میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر کی قبر پر آرمی چیف جنرل باجوہ کی جانب سے پھولوں کی چا... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  2 سال پہلے

غازی اربیلو فقیر نے صرف سات ساتھیوں کے مددسے دشمن کے قلعے پر قبضہ کیا

1965میں جب مکار دشمن نے اندھیرے میں پاک دھرتی پر حملہ کیا تو فوج کے ساتھ ساتھ حرتحریک بھی میدان آ گئی۔ حرتحریک کے غازی اربیلوفقیر نے صرف سات ساتھیوں کے مددسے دشمن کے قلعے پرقبضہ کیا

جنگیں ہتھیاروں سے نہیں جذبوں سے لڑی جاتی ہیں۔ 1965کی جنگ میں حصہ لینے والے حر تحریک سے فوج میں جانے والے غازی اربیلو فقیر نے یہی کچھ کر دکھایا۔

غازی اربیلو فقیر کے فرزند عقیل اربیلو اپنے والد کے کارناموں پر خوشی سے نہال نظر آئے۔ ان کا کہنا ہے کہ اربیلو فقیر کو وطن سے محبت سے وراث... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  2 سال پہلے

یوم دفاع ہمارے ملی اتحاد و یکجہتی کا بہترین عکاس ہے: وزیر اعظم پاکستان

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ پاک افواج اور قوم مادر وطن کی حفاظت کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی۔ عالمی طاقتیں مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کریں۔ ہمسایہ ملکوں سے برابری کی بنیاد پر  باہمی تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

یوم دفاعِ پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام ان کا کہنا تھا کہ یوم دفاع پاکستان ہمارے ملی اتحاد و یکجہتی کا بہترین عکاس ہے۔ "ہمیں پیار ہے پاکستان سے" کا عنوان پوری قوم کی امنگوں اور جذبے کا ترجمان ہے اور یہ جذبہ صرف... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  2 سال پہلے

ددوچھہ ڈیم کی تعمیر کیلئے پنجاب کابینہ سے منظوری لینے کی ہدایت

اسلام آباد(پبلک نیوز) ددوچھہ ڈیم کی تعمیر سے متعلق سپریم کورٹ نے سیکرٹری آبپاشی کو مشاورت کے لئے بدھ تک کی مہلت دے دی، چیف جسٹس نے کہا مزید تاخیر نہیں ہونے دیں گے، ددوچھہ ڈیم کی تعمیر میں تاخیر سے ذمہ داروں کا تعین کرنے کا حکم بھی دے دیا۔


سپریم کورٹ میں ددوچھہ ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے ڈیم کی تعمیر کے لیے فوری طور پر پنجاب کابینہ سے منظوری لینے کی ہدایت کر دی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ زیادہ وقت نہیں لیں گے پہلے ہی معاملے میں تاخیر کی گ... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  2 سال پہلے