چونگی امرسدھو: سیوریج کے ناقص انتظامات پر علاقہ مکین سراپا احتجاج

لاہور(پبلک نیوز) لاہور کے علاقے چونگی امرسدھو پر سیوریج کے ناقص انتظامات پر علاقہ مکین سڑکوں پر نکل آئے۔ انتظامیہ کی بے حسی کے خلاف شیدید احتجاج کرتے ہوئے روڈ کو بلاک کر دیا گیا۔

لاہور کے علاقے چونگی امرسدو میں علاقہ مکین سراپہ احتجاج، مظاہرین نے فروز پور روڈ بھی بلاک کر دی۔ سخت گر می کے موسم میں شہرپوں کا پارا بھی ہائی ہو گیا، مظاہرین نے واسا حکا م کے خلاف نعرے بھی لگائے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے گلیوں نے میں پانی کے کھڑا ہونے سے بیماریاں پھیل رہی ہیں۔

انہوں ن... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  1 سال پہلے

سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی پارٹی رکنیت سے مستعفیٰ ہو گئے

کراچی(پبلک نیوز) متحدہ پاکستان میں اختلافات، علی رضاعابدی این اے243پر نظرانداز کیے جانے پر دلبرداشتہ، پارٹی کی رکنیت چھوڑ دی، استعفیٰ خالدمقبول صدیقی کو بھجوا دیا۔ ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات بھی جمع نہیں کرائے۔

سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی نے حلقہ این اے 243 کے ضمنی انتخاب سے شروع ہونے سے قبل ہی متحدہ قومی مومنٹ ایم کیو ایم پاکستان کی پارٹی رکنیت کو چھوڑ دیا۔ علی رضا عابدی نے کچھ دن پہلے کنوینئر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کو اپنا استعفی بھجوا دیا، جس کی... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  1 سال پہلے

امریکی فوج کا پاکستان کی 30 کروڑ ڈالر امداد منسوخ کرنے کا حتمی فیصلہ

واشنگٹن(پبلک نیوز) امریکی فوج نے پاکستان کی تیس کروڑ ڈالر امداد روکنے کا فیصلہ کر لیا۔ امریکی فوج کے مطابق انھوں نے پاکستان کی جانب سے شدت پسند عسکری گروہوں کے خلاف ٹھوس کارروائیاں نہ کرنے پر 30 امریکی کروڑ کی امداد منسوخ کرنے کا حتمی فیصلہ کیا ہے۔


پینٹاگون کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل کونی فاکنر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی محکمہ دفاع اب یہ رقم دیگر فوری ترجیحات پر صرف کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ترجمان پیٹاگون نے کہا کہ امریکا پاکستان پر دہشت گرد... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  1 سال پہلے

"آپ کچھ دیر رکیں میں ہیلی کاپٹر میں واپس آتا ہوں"

کراچی (پبلک نیوز) جعلی اکاؤنٹس کیس میں بینکنگ کورٹ نے سابق صدر آصف زرداری کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔ 20 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی گئی۔

سابق صدر آصف علی زرداری کراچی کی بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے جہاں عدالت نے 20 لاکھ روپے کے عوض ان کی عبوری ضمانت منظور کی۔

بینکنگ کورٹ نے سابق صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جس پر آصف زرداری نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کی جس پر عدالت نے انہیں 3 ستمبر تک متعلقہ ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے

ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان، چاہ بہار منصوبہ میں شمولیت کی ایک بار پھر دعوت

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ملاقات کی۔ جوادظریف نے وزیراعظم عمران خان کو ایرانی صدر کا خصوصی پیغام پہنچایا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ملاقات کی۔ جوادظریف نے عمران خان کو مبارکباد پیش کی ایرانی صدر کا خصوصی پیغام پہنچایا۔ جواد ظریف نے کہا کہ ایران پاکستان میں استحکام کا خواہش مند ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکست... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے