حسن نواز، حسین نواز کے ریڈوارنٹ کیلئے نیب کا انٹرپول سے رابطہ

اسلام آباد(پبلک نیوز) احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے واپس لانے کا فیصلہ کر لیا۔ نیب احکام نے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کے لئے انٹر پول سے رابطہ کر لیا ہے۔

 

احتساب عدالت کے جج محمد بشیرکی جانب سے نوازشریف کے صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز کو گرفتار کر کے پیش کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔ نیب نے حسن نواز اور حسین نواز کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کے حوالے سے انٹر پول سے رابطہ کر لیا۔

مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  1 سال پہلے

اپوزیشن کا وزیراعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے متفقہ امیدوار لانے پر اتفاق

اسلام آباد (پبلک نیوز) بائیکاٹ کی تجویز مسترد، مولانا فضل الرحمان فارمولا فیل ہو گیا۔ اے پی سی کی اندرونی کہانی پبلک نیوز نے حاصل کر لی۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن تمام عہدوں پر متفقہ امیدوار لائے گی، اسپیکر، وزیراعظم سمیت اپوزیشن بھی نمبر گیم میں شامل ہو گئی ہے۔ مسلم لیگ ن پنجاب میں اپوزیشن میں بیٹھے گی۔ پی ٹی آئی سے لڑائی اب اسمبلی کے اندر ہو گی۔ سڑکوں پر احتجاج کی آپشن فی الحال استعمال نہیں ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی  اسمبلی ایاز صادق کی رہائش گاہ... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس:لیگی رہنما امیر مقام اور صدر پنجاب بنک کی نیب طلبی

اسلام آباد (پبلک نیوز) آمدن سے زائد اثاثے بنانےکے الزام پر رہنما ن لیگ امیر مقام نیب خیبر پختو نخوا کے سامنے پیش ہو گئے۔ اختیارات سے تجاوز پر صدر پنجاب بنک نعیم الدین خان کے خلاف بھی تحقیقات کا آغاز ہوگیا۔ نیب کے پی کے نےمتعدد انکوائریوں کی منظوری دے دی۔

عام انتخابات کے بعد نیب حکمرانوں اور بیورو کریسی کے احتساب کے لیے پھر متحرک ہو گئی۔ ن لیگ کے رہنما امیر مقام نیب کے پی کے سامنے پیش ہوئے۔ لیگی رہنما سے آمدن سے زائد اثاثے بنانےکے الزامات کی تحقیقات ہوئیں۔ اس سے پہلے ا... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے

این اے 247 کراچی سے بیلٹ پیپرز برآمد، پیپلز پارٹی کا دوبارہ انتخاب کا مطالبہ

کراچی (پبلک نیوز) شہر قائد میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 247 کے ایک سرکاری سکول سے بیلٹ پیپرز برآمد و ہوئے ہیں جن میں زیادہ تر پہ تیر کے نشان پر مہریں لگی ہیں۔ پیپلز پارٹی نے حلقہ میں دوبارہ انتخاب کرانے کا مطالبہ بھی کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق این اے 247کراچی میں سرکاری سکول سے بیلٹ پیپرز برآمد ہوئے ہیں جن کی تعداد 154 ہے جبکہ 118پر تیر کے نشان پر مہر لگی  ہوئی ہے۔

پیپلزپارٹی کراچی ڈوژن کے صدر سعید غنی گزری گورنمنٹ سکول پہنچ گئے۔ جہاں انھوں نے بیلٹ پیپ... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے

ایک اور بچی درندگی کا نشانہ بن گئی

کراچی (پبلک نیوز) کراچی میں معصوم بچی درندگی کا نشانہ بن گئی۔ سفاک ملزم ننھی کلی کے جسم کو سگریٹ سے داغتے رہے۔ پولیس نے تینوں گنہگاروں کو گرفتار کرلی۔

کراچی میں کمسن بچی کی بے حرمتی۔ اس ناپاک عمل میں بچی کے رشتہ دار ہی ملوث نکلے۔ بچی کے قتل اور زیادتی کامقدمہ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔ مقدمے میں الطاف،عارف اور حیدر نامی شخص کو نامزد کیا گیا۔ جبکہ چوتھے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست ملزموں کے بیان میں تضاد پایا جاتا ہے او... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے