کپتان کی بنا پروٹوکول گھومنے کی ویڈیو وائرل

پشاور (پبلک نیوز) تبدیلی آ نہیں رہی۔ تبدیلی آ گئی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بنا پروٹوکول کے پشاور کی سڑکوں پر گھومتے رہے۔ کوئی روٹ لگا نہ ہی سڑکیں بلاک ہوئیں۔ کپتان کی گاڑی ٹریفک کے ساتھ ساتھ چلتی رہی۔

پبلک نیوز کے مطابق نہ پروٹوکول، نہ روٹ ، نہ ہی سڑکیں بلاک۔ اسے کہتے ہیں تبدیلی۔ عمران خان  پشاور پہنچے۔ ۔نیب کے سامنے پیش ہوئے اور خیبرپختونخوا کی پارلیمانی پارٹی سے خطاب کیا۔ لیکن جہاں بھی گئے بنا پروٹوکول کے گئے۔

سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے

کراچی: تنخواہ نہ ملنے پر ساتھیوں کو یرغمال بنانیوالا ملزم گرفتار

کراچی (پبلک نیوز) مجھے تنخواہ کیوں نہیں دی؟ ملازم نے اسلحہ اٹھا لیا۔ کراچی کی ایک نجی کمپنی کے ملازم نے اپنے ہی ساتھیوں کو یرغمال بنا لیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پانے کے لیے فیکٹری کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں نجی فیکٹری کے ایک ملازم تنخواہ نہ دیئے جانے پر اسلحہ اٹھا لیا ہے۔ جس نے اپنے ہی ساتھیوں کو یرغمال بنا لیا۔ یرغمال بنانے کے بعد دھمکیاں بھی دے ڈالیں۔

ملازم کا کہنا ہے کہ تنخواہ نہ ملی تو خود کو اور ملازمین کو دھم... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے

چھ چینل مالکان، پی بی اے، 26چینلز کا پریشر گروپ کیبل آپریٹرز کو بلیک نہ کریں

لاہور (پبلک نیوز) انکرپشن کے نام پر کیبل صارفین سے ماہانہ ایک سو روپیہ فی صارف اکٹھا کر کے سالانہ بارہ ارب روپے بٹورنے کا منصوبہ کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان نے مسترد کر دیا۔ کیبل آپریٹر رہنماوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان لاہور کے رہنماوں کیپٹن ریٹائرڈ عبدالجبار، ملک فرقان اور سہیل اقبال نے کہا کہ میڈیا لاجک اور پانچ نجی چینلز مل کر ایک کمپنی بنا کر چینلز کو... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے

عمران خان کا 2 حلقوں سے کامیابی کا نوٹیفکیشن روک لیا گیا

اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا قومی اسمبلی کے 2 حلقوں سے کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیے گیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے لیکن عدالتوں میں زیر التواء مقدمات کے باعث چند حلقوں کے نوٹیفکیشن روک دیئے۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 5قومی اسمبلی کے حلقوں سے نشستیں جیتے تھے لیکن الیکشن کمیشن نے ان کی دو حلقوں سے کامیابی کے نوٹیفکیشن روک دیئے ہیں۔ ان میں قومی اسمبلی... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے

موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری، واسا نے رین ایمرجنسی نافذ کر دی

راولپنڈی(پبلک نیوز) جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش نے نظام زندگی مفلوج کردیا، 200 ملی میٹرریکارڈ بارش ہونے سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔ مسلسل بارش نے نالہ لئی کی سطح بھی 13فٹ تک بلند کردی۔ واسا نے شدید بارشوں کے باعث رین ایمرجنسی نافذ کر دی۔

اسلام آباد اورروالپنڈی میں موسلادھاربارشوں نے زندگی کا پہیہ روک دیا۔ جڑواں شہروں میں ریکارڈ بارشیں ہونے سے متعد دنشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ راولپنڈی کے نالہ لئی میں پانی کی سطح 13فٹ بلند ہوگئی، نشیبی علاقے زیر آب آنے سے پانی گھروں میں... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  1 سال پہلے