تحریک انصاف کے امیدوار عثمان بزدار وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہو گئے

لاہور(پبلک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصلہ ہو گیا، تحریک انصاف کےامیدوار عثمان بزدار وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہو گئے۔ تحریک انصاف کےعثمان بزداراورن لیگ کے حمزہ شہبازمدمقابل تھے۔ نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب کل گورنر ہاؤس میں حلف اُٹھائیں گے۔

نومنتخب اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی کی زیرصدارت اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران نئے وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ تحریک انصاف کے امیدوارعثمان بزدار 189 ووٹ حاصل کر کے پہلے نمبر پر رہے جبکہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز نے 15... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  1 سال پہلے

چیئرمین پیمرا سلیم بیگ مرزا کا پبلک نیوز کے ہیڈ آفس کا دورہ

لاہور (پبلک نیوز) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے چیئرمین سلیم بیگ مرزا نے پبلک نیوز کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ انھوں نے صحافتی اقدار کی پاسداری کرنے پر پبلک نیوز کا خیر مقدم کیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیمرا سلیم بیگ مرزا نے پیمرا آفیسر فخر الدین مغل کے ہمراہ پبلک نیوز کے ہیڈ آفس کا خصوصی دورہ کیا۔ جہاں ان کا بھر پور انداز میں استقبال کیا گیا۔

چیئرمین پبلک نیوز چودھری عبدالجبار، ایم ڈی جواد حنیف، بیوروچیف لاہور ناصر نقوی، تجزیہ کار ذوالفقا... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے

پنجاب میں وزارت اعلیٰ کیلئے نامزد امیدوار عثمان بزدار کے ساتھ کھڑا ہوں: عمران خان

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے عثمان بزداری کی بطور وزیر اعلیٰ پنجاب نامزدگی متنازع بن گئی۔ اس حوالے سے ان کا اپنا مؤقف بھی سامنے آ گیا ہے۔

ان پر قتل کے مقدمے میں مجرم قرار پانے اور دیت دے کر بری ہونے کے انکشاف نے تبدیلی پر سوالیہ نشان ثبت کردیا۔ عمران خان نے اپنے فیصلہ پر قائم رہتے ہوئے کہا ہے کہ عثمان بزدار ایماندار آدمی ہیں، دو ہفتے کی چھان بین کے بعد فیصلہ کیا۔

انھوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں کہ... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے

نوجوت سدھو کی پاکستان آمد پر بھارتیوں کی منفی سوچ کھل کر سامنے آ گئی

پبلک نیوز: عمران خان کے ذاتی دوست سابق بھارتی کرکٹر اور مشرقی پنجاب کے وزیر بلدیات نوجوت سنگھ سدھو کو ایوان صدر میں دیا گیا خاص پروٹوکول بھارتی میڈیا کو ہضم نہیں ہو رہا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے گلے ملنا اور صدر آزاد کشمیر سردار محمد مسعود خان کے ساتھ والی نشست پر ان کا بیٹھنا بھارتی میڈیا کو ایک آنکھ نہ بھایا۔ بھارتی میڈیا نے نوجوت سنگھ سدھو کی حب الوطنی پر سوالات اٹھا دیئے۔

امن کے دشمن بھارت سے پاکستان کی مہمان نواز بھی برداشت نہ ہوئی۔ سابق بھارتی کر... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے

نومنتخب وزیراعظم عمران خان کی 20 رکنی کابینہ کا اعلان

اسلام آباد (پبلک نیوز) نو منتخب وزیراعظم عمران خان نے 20 رکنی کابینہ کا اعلان کر دیا ہے۔ جس میں 15وزراء اور 5 مشیر شامل ہوں گے۔ داخلہ کی اہم وزارت عمران خان اپنے پاس رکھیں گے۔ کابینہ کی تقریب حلف برداری پیر کو ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق نئی وفاقی کابینہ کے 20 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔ شاہ محمود قریشی وفاقی وزیر خارجہ، اسد عمر وزیر خزانہ، شیخ رشید وفاقی وزیر ریلوے جبکہ پرویز خٹک وزیر دفاع ہوں گے۔

فروغ نسیم وفاقی وزیر قانون و انصاف، ق لیگ کے طارق بشیر... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے