عمران خان کے خلاف نااہلی کی دائر درخواست پر سماعت نہ ہو سکی

اسلام آباد(پبلک نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف نااہلی کی درخواست پر سماعت کے حوالے سے تشکیل دی جانے والا اسلام آباد ہائیکورٹ کا بینچ پھر ٹوٹ گیا۔

چیف جسٹس کی ہدایت پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا بینچ تشکیل دیا گیا تھا،2 رکنی ڈویژنل بینچ کے سربراہی جسٹس شوکت عزیر صدیقی کر رہے تھے، جبکہ بینچ کے دوسرے رکن جسٹس اطہر من اللہ تھے۔ عدالتی بینچ نے چیئرمین عمران خان کی نااہلی کے لیے سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس (ر) افتخارمحمد چوہدری کی جماعت جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  1 سال پہلے

عمران خان، شہباز شریف نے وزارت عظمیٰ کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرو ادیے

اسلام آباد(پبلک نیوز) انتقال اقتدار کا تیسرا اور اہم ترین مرحلہ شروع ہو گیا ہے، جس میں ملک کے نئے چیف ایگزیکٹو یعنی وزیراعظم کا انتخاب کیا جائیگا، پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اور متحدہ اپوزیشن کے میاں شہباز شریف نے کاغذات نامزدگی جمع کرو ادیے.

انتقال اقتدار کے تیسرے اہم مرحلہ شروع ہو گیا ہے۔ وزیراعظم کے انتخاب کے لئے شیڈول بھی جاری کر دیا ہے۔ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی آج سولہ اگست دن دو بجے تک سیکرٹری قومی اسمبلی کو جمع کرائے جائےنگے۔ سیکرٹری قومی اسم... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  1 سال پہلے

محمود خان خیبرپختونخوا، سید مراد علی شاہ سندھ کے وزیراعلیٰ منتخب

پشاور/ کراچی (پبلک نیوز) اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی زیرصدارت جاری اسمبلی اجلاس مکمل، پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ منتخب ہوئے۔

خیبرپختونخوا اور سندھ اسمبلی میں قائد ایوان کا انتخاب کر لیا گیا۔ پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار مراد علی شاہ دوسری بار وزیراعلیٰ منتخب کرلیے گئے۔ وزارت اعلیٰ کیلئے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے شہریار مہر سے مقابلہ تھے۔ نمبر گیم میں پیپلز پارٹی کا پلڑا بھاری۔ وزیراعلیٰ س... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  1 سال پہلے

پنجاب کا میدان کسی کے لیے کھلا نہیں چھوڑیں گے: حمزہ شہباز

لاہور(پبلک نیوز) حمزہ شہباز کی زیر قیادت پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے الیکشن کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی، تمام ارکان نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا الیکشن بھرپور طریقے سے لڑنے کے عزم کا اظہار کیا۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پنجاب کا میدان کسی کے لیے کھلا نہیں چھوڑیں گے، بھرپور مقابلہ کریں گے۔ عددی صورتحال کے مطابق تیاری مکمل ہے۔ کامیابی مسلم لیگ ن کی ہی ہو گی، حمزہ شہباز نے کہا کہ تحفظات کے باوجود جمہوری عمل میں... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  1 سال پہلے

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، نیب نے چوہدری پرویز الہیٰ کو طلب کر لیا

لاہور(پبلک نیوز) آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں چودھری شجاعت اور چوہدری پرویزالہیٰ کو قومی احتساب بیورو لاہور نے آج طلب کر رکھا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں نامزد اسپیکر چوہدری پرویز الہی کو طلبی نامہ مل گیا، گیارہ بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سےنامزد پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور ق لیگ کے مرکزی رہنماء چوہدری پرویز الہٰی کو کرپشن کے مبینہ الزامات پر طلب کر لیا گیا۔ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں کزن اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کو بھی طلب ک... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  1 سال پہلے