نوازشریف، کیپٹن (ر) صفدر کے بعد حنیف عباسی بھی اڈیالہ جیل میں بیمار پڑ گئے

راولپنڈی (پبلک نیوز) جیل میں قید اہم شخصیات علیل ہونے لگیں۔ نوازشریف، کیپٹن (ر) صفدر کے بعد حنیف عباسی بھی اڈیالہ جیل میں بیمار پڑ گئے۔

تفصیلات کے مطابق پہلے بیگم کلثوم نواز کی بیماری کی خبریں گم ہو گئیں۔ اب جیل میں سیاسی رہنماؤں کی بیماری کا چرچا ہونے لگا ہے۔ جیل میں دو روز گزارنے کے بعد ہی نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کی طبیعت بگڑ گئی۔

نوازشریف بیمار ہونے کے باعث 2بار ہسپتال میں زیر علاج رہ چکے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ انہیں جیل کی ہوا راس آ گئی ہے، تبھی تو و... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے

قومی اسمبلی اجلاس میں متحدہ اپوزیشن کے احتجاج کی حکمت عملی مرتب، بائیکاٹ نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پبلک نیوز) قومی اسمبلی اجلاس میں متحدہ اپوزیشن نے احتجاج کے حوالے سے حکمت عملی ترتیب دے لی ہے۔ ارکان بازوؤں پر کالی پٹیاں باندھ کر شرکت کریں گے جبکہ حلف کا بائیکاٹ نہ کرنے پر بھی مشاورت ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انتخابات میں دھاندلی کے الزمات پر اپوزیشن کا احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ ایوان کے اندر بھی احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔

پبلک نیوز ذرائع کے مطابق 13 اگست کے اجلاس سے قبل اپوزیشن جماعتوں کے علیحدہ علیحدہ اجلاس ہوں گے۔ متحدہ اپوزی... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے

الیکشن کمیشن: پی کے 23 شانگلہ میں انتخابی عمل کالعدم قرار، دوبارہ انتخابات کا حکم

شانگلہ (پبلک نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 23 پر انتخابی عمل کالعدم قرار دے کر دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دے دیا۔ تاہم  تحریک انصاف کے شوکت یوسفزئی نے الیکشن کمیشن کے فیصلہ کو ظالمانہ فیصلہ قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کے علاقہ شانگلہ میں صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 23 پر انتخابی عمل کالعدم قرار دے کر دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دے دیا۔

فیصلہ پر رد عمل دیتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شوکت یو... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے

عمران خان 18اگست کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے

اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان 18اگست کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے۔ وزیر اعظم بننے کے بعد پنجاب ہاؤس میں قیام نہیں کریں گے۔

بنی گالا کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان 18 اگست کو وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے۔ انھوں نے فیصلہ کیا ہے کہ پنجاب ہاؤس میں قیام نہیں کریں گے بلکہ منسٹرانکلیو کے عام سے گھر میں رہیں گے۔

فواد چودھری نے مزید کہ خود سادہ رہیں گے تو سرکاری افسروں کو بھی سادگ... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے

تحریک انصاف نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، گورنر پنجاب چودھری سرور کو نامزد کر دیا

اسلام آباد(پبلک نیوز) تحریک انصاف نے بڑے فیصلے کر لیے، اسد قیصراسپیکر قومی اسمبلی نامزد، چوہدری سرور کو گورنر پنجاب کے عہدے کے لیے نامزد کر دیا۔ پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے پارٹی کی طرف سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کر دی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء نعیم الحق اور شاہ محمود قریشی دیگر رہنماؤں کے ہمراہ بنی گالا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے اسد قیصر پی ٹٰی آئی کے امیدوار ہوں گے، چوہدری محمد سرور کو گورنر پنجاب کے... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  1 سال پہلے