حکومت بنانے کے لئے پیپلزپارٹی سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا : نعیم الحق

اسلام آباد(پبلک نیوز) پی ٹی آئی رہنماء نعیم الحق کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی میں اکثریت تحریک انصاف کے ساتھ ہے، پنجاب میں پی ٹی آئی کی ہی حکومت ہو گی اور ن لیگ کو اپوزیشن میں بیٹھنا پڑے گا جبکہ پیپلزپارٹی سے الحاق کا کوئی امکان نہیں۔


میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء نعیم الحق کا کہنا تھا کہ جہاں پر دھاندلی کے الزامات ہیں وہ حلقہ کھولنے کے لئے تیار ہیں اور ان کی تحقیقات کرانے کے لئے تیار ہیں جبکہ حکومت بنانے کے لئے بہت سی جماعتوں سے الحاق... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  1 سال پہلے

الیکشن کے نتائج میں تاخیر کی ذمہ داری پریذائڈنگ افسران پر ڈال دی گئی

اسلام آباد(پبلک نیوز) الیکشن نتائج میں تاخیر کیوں ہوئی؟ الیکشن کمیشن کے مطابق پریذائڈنگ افسروں نے الیکشن کمیشن کے احکامات نظرانداز کیے، پریذائڈنگ افسر رات 2 بجے تک رزلٹ دینے کے پابند تھے، جو بروقت نتائج نہیں دے پائے۔

 

الیکشن 2018 کے بھر پورمقابلے کے بعد کہیں بڑے اپ سیٹ سامنے آرہے ہیں تو کہیں نتائج تاخیر کا شکار ہیں، تاہم بعض حلقوں میں تا حال مکمل  نتائج نہ آنے کی وجہ سے پارٹی نمائندگان کی جانب سے احتجاج مظاہرہ بھی کیا جا رہا ہے، اسی سلسلے میں الیکشن... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  1 سال پہلے

عمران خان کو انتخابات میں میدان مارنے پر مبارکباد کے پیغامات

اسلام آباد(پبلک نیوز) پی ٹی آئی نے انتخابات میں میدان مارا تو کھلاڑی کپتان کو مبارکباد دینے میں ایک دوسرے سے آگے نکلتے نظر آئے۔ شاہد آفریدی، وقاریونس، رمیز راجہ، عامرخان سمیت دیگر کھلاڑیوں نے عمران خان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انتخابات میں جیت کے ساتھ ہی عمران خان کو کھلاڑیوں کی جانب سے مبارکبادی پیغاما ت ملنا شروع ہو گئے۔ شاہد خان آفریدی، وقار یونس، رمیز راجہ، محمد حفیظ، احمد شہزاد، محمد عامر اور باکسر عامر خان، وسیم اکرم نے عمران خان کو تاریخی فتح پر مبارکبا... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  1 سال پہلے

انتخابی نتائج پر ن لیگی رہنماؤں کا ردعمل، شہبازشریف کی نوازشریف سے ملاقات

راولپنڈی(پبلک نیوز) ن لیگ کو خاطر خواہ کامیابی نہ ملنے پر پارٹی کے اندر بھونچال، انتخابی نتائج پر ن لیگی رہنماؤں نے شدید ردعمل کا اظہار کردیا۔ ادہر شہباز شریف انتخابات کی صورت حال بتانے اور نواز شریف سے ملنے اڈیالہ جیل پہنچ گئے، سابق وزیراعظم کہنا ہے کہ الیکشن کو ہائی جیک کیا گیا، آئندہ کے لائحہ عمل کا جلد اعلان کریں گے۔

 

اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعلٰی شہباز شریف، گورنر کے پی اقبال ظفر جھگڑا، جنید صفدر اور دیگر رہنماؤں نے نوازشریف اور مریم نواز سے ملاقاتی... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  1 سال پہلے

دھاندلی کے ثبوت منظر عام پر لائے جائیں گے، مسلم لیگ ن کا ہنگامی اجلاس

لاہور(پبلک نیوز) پنجاب میں حکومت اور مرکز میں سخت اپوزیشن کریں گے، لیگی قیادت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ دھاندلی کے ثبوت بھی سامنے لائے جائیں گے، اجلاس میں احسن اقبال کی جانب سے رائے دی گئی کہ کالی پٹی باندھ کر حلف لیا جائے۔

 

مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کا ہنگامی اجلاس صدر شہباز شریف کی زیرصدارت ماڈل ٹاؤن مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوا۔ اجلاس میں ملکی اداروں پر پھر انتخابی نتائج بدلنے کا الزام لگایا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ دھاندلی کے ثبوت منظر عام پر لا... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  1 سال پہلے