نوازشریف کی وطن واپسی، ہیلی کاپٹر سے اسلام آباد پہنچانے کی تجویز زیرغور

اسلام آباد (پبلک نیوز) نواز شریف کی واپسی پر سکیورٹی اداروں نے امن و مان قائم رکھنے کے لیے ہر آپشن استعمال کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ وفاقی اور صوبائی تحقیقاتی اداروں کے درمیان مشاورت ہوئی، جس میں نواز شریف کا طیارہ لاہور کے بجائے کہیں اور اتارنے کی تجویز دی گئی، مریم اور نواز شریف کو ہیلی کاپٹر سے اسلام آباد لائے جانے کی آپشن بھی رکھی گئی ہے۔

نوازشریف اور مریم نواز کی وطن واپسی پرصورتحال کیا ہو گی؟13 جولائی کو حالات کیسے کنٹرول ہوں گے۔ وفاق اور صوبائی حکومت نے انتظا... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے

صاف پانی کرپشن کیس، سابق سی ای او اور شہبازشریف آمنے سامنے

اسلام آباد(پبلک نیوز) صاف پانی کرپشن کیس میں کمپنی کے سابق سی ای او وسیم اجمل اور شہبازشریف آمنے سامنے آگئے۔ ایک دوسرے پر الزامات لگانے لگے۔ وسیم اجمل کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کے کہنے پر فلٹریشن پلانٹس لگائے۔ شہبازشریف کا کہنا ہے کہ وسیم اجمل کی وجہ سے پراجیکٹ کی لاگت بڑھی۔

پبلک نیوز کے مطابق صاف پانی کرپشن کیس میں سابق سی ای او وسیم اجمل اور شہبازشریف ایک دوسرے پر ملبہ ڈالنے لگے۔ سابق سی ای او وسیم اجمل کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے حکم پر فلٹریشن پلانٹ لگائے۔ پلانٹس ک... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے

پرویز مشرف کے اہلخانہ کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب طلبی

راولپنڈی(پبلک نیوز) قومی احتساب بیور (نیب) نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف کرپشن اور آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری شروع کرتے ہوئے گیارہ جولائی کو ان کے بیٹے اور بیٹی کو طلب کر لیا ہے۔

پبلک نیوز کے مطابق نیب راولپنڈی کی جانب سے کرپشن اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں انکوائری کو تیز کر دیا ہے۔ نیب کی جانب سے پرویز مشرف کے بیٹے بلال اور بیٹی عائلہ کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔

نیب ذرائع کے مطابق پرویز مشرف کے بیٹے اور بیٹی کو گیارہ جولائی... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے

ن لیگ کے زیر اہتمام اے پی سی کا انعقاد، انتخابی ضابطہ اخلاق مسترد

کراچی (پبلک نیوز) شہر قائد میں پاکستان مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس ہوئی۔ جس میں تحریک انصاف اور گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے انتخابی ضابطہ اخلاق کو مسترد کر دیا۔ اے پی سی میں صاف شفاف الیکشن کے لیے قرار دادیں بھی منظور کی گئیں۔

پبلک نیوز کے  مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی آل پارٹیز کانفرنس کے شرکاء نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کو یکسر مسترد کر دیا۔ سیاسی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ امیدواروں کو انتخابی مہم چلا... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے

پاکستان کرکٹر فخر زمان دنیا کے دوسرے بہترین بلے باز بن گئے

پبلک نیوز: آئی سی سی نے نئی رینکنگ جاری کردی۔ فخر پاکستان فخر زمان دنیا کے دوسرے بہترین بلے باز بن گئے۔ ٹی 20میں شاہینوں کی حکمرانی اور باولرز میں شاداب خان کی دوسری پوزیشن برقرارہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی نئی درجہ بندی میں پاکستانی ٹیم 123پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پرجبکہ بھارت دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر ہے۔ سہ فریقی ٹی 20سیریز میں شاندار کارکردگی کا صلہ فخر زمان کو دنیا کے دوسرے بہترین بلے باز کی صورت میں مل گیا۔ عالمی رینکنگ میں44 پوائنٹس کی بہتری سے ف... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے