پاکستانی مسلح افواج نے ڈیموں کیلئے 2دن کی تنخواہیں دینے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان میں پانی کے بحران سے نمٹنے کے لیے پاک فوج نے بڑا اعلان کر دیا۔ ڈی جی آئی پی آر نے ٹویٹ کیا ہے کہ دیامر بھاشہ ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے فوجی افسران اپنی دو دن کی تنخواہ دیں گے جبکہ فوجی جوان ایک دن کی تنخواہ دے کر اس منصوبہ کو پائے تکمیل تک پہنچانے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق مادر وطن کی سرحدوں کے دفاع کے ساتھ آبی ذخائر کی تعمیر کے قومی فریضہ میں بھی مسلح افواج ایک بار پھر سب سے آگے ہیں۔ افسر اور جوان نئے ڈیموں کی تع... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے

پاکستان نے جی آئی ایس، جی پی ایس سے مزین 2سیٹلائٹس خلا میں لانچ کر دیئے

اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان کی ٹیکنالوجی کے میدان میں شاندار کامیابی، جی آئی ایس اور جی پی ایس سے مزین اپنے دو سیٹیلائٹس خلا میں لانچ کر کے اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق پاکستان نے سیٹلائٹ پی آر ایس ایس آر 1 اور پاک ٹیس ون اے صبح 8بجکر57منٹ پر لانچ کیے۔ دونوں سیٹلائٹس چین سے لانچ کیے گئے، جنہیں مکمل طور پر پاکستان میں ہی تیار کیا گیا۔ سیٹلائٹس کی تیاری سے پاکستان کا کمرشل انحصار انتہائی کم ہو جائے گا اور ڈیٹا کلیکشن، پلاننگ،... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے

1 کروڑ نوکریاں، 50 لاکھ گھر، کرپشن کا خاتمہ: پی ٹی آئی کا منشور

اسلام آباد (پبلک نیوز) ایک کروڑ نئی نوکریاں،50 لاکھ سستےگھروں کی فراہمی، کرپشن کا خاتمہ ، نیب اور ایف آئی اے کو مزید مضبوط کریں گے۔ چئیرمین تحریک انصاف نے پارٹی منشور کا اعلان کردیا۔ سیاحت کو فروغ اور صنعتی انقلاب بھی منشور کا حصہ۔ عمران خان کہتے ہیں منشور پر عمل کرنا آسان نہیں، مگر ہم کر کے دکھائیں گے۔ پاکستان کو فلاحی اسلامی ریاست بنانے کا عزم کیا۔

عمران خان نے الیکشن 2018 کے لیے پارٹی منشور کا اعلان کیا کہ حکومت میں آ کر بے روز گاری کے خاتمے اور نوجوانوں کو ایک کرو... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے

احتساب عدالت نے کیپٹن صفدر کو سخت سیکورٹی میں اڈیالہ جیل منتقل کر دیا

اسلام آباد(پبک نیوز) بہت کر لی حکمرانی، اب چکی پیسنے کی باری، گرفتاری سے پہلے ہیرو بننے کے خواہاں کیپٹن صفدر کو احتساب عدالت نے اڈیالہ جیل بھیج دیا، عدالت نہ جیل، کہیں کوئی لیگی کارکن نظر نہ آیا۔ سخت سیکورٹی انتظامات میں تمام کارروائی عمل لائی گئی۔

پبلک نیوز کے مطابق نیب نے نواز شریف کے داماد کو احتساب عدالت پیش کیا، عدالت نے مجرم کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا، سخت سیکورٹی انتظامات میں تمام کارروائی عمل میں آئی، اس سر... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے

عمران خان کے ملکیتی اثاثوں کی تفصیلات منظرعام پر آ گئی

اسلام آباد (پبلک نیوز) عمران خان 3کروڑ 86لاکھ 94ہزار روپے سے زائد مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں، کپتان کے اثاثوں کی تفصیل پارٹی ویب سائٹ پرجاری کر دی گئی ،عمران خان کا بیان حلفی بھی ویب سائٹ پرجاری کردیاگیا۔

تحریک انصاف کی ویب سائٹ پرجاری تفصیلات کے مطابق عمران خان کے اثاثوں کی کل مالیت 3کروڑ 86لاکھ 94ہزارروپے ہے،کپتان نے 2017میں 3 لاکھ19 ہزار روپے زرعی ٹیکس ادا کیا۔ عمران خان نے سالانہ آمدن 47لاکھ76ہزار 611 روپے ظاہر کی۔ عمران خان کی بنی گالہ جائیداد کی مالیت ایک کروڑ... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے