خانپور: محکمہ انہار کے افسران کو ناکوں چنے چبوانے والا جانور پکڑ لیا گیا

خانپور (پبلک نیوز) گزشتہ کئی مہینوں سے محکمہ انہار کے افسران کو ناکوں چنے چبوانے والا جانور آخر کار پکڑا گیا۔ 'سہہ' نامی جانور مختلف نہروں کے کنارے سرنگ لگا کر اپنا گھر بناتا اور بعد میں اسی سرنگ کے ذریعہ نہروں کے پشتے کمزور اور شگاف کا سبب بنتے تھے ۔

تفصیلات کے مطابق خان پور کے علاقہ پنجند کینال مین لائن پر محکمہ انہار کے عملہ نے مختلف نہروں کے پشتوں پر سرنگ لگا کر اپنا گھر بنانے اور نہروں میں شگاف کا سبب بننے والے جانور 'سہہ' کو پکڑ لیا ہے۔

ایکسین انہار خان... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے

نگران حکومت آزاد، شفاف الیکشن نہیں کروانا چاہتی: اسفند یار ولی

چارسدہ (پبلک نیوز) قومی وطن پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ کچھ لوگ کالاباغ ڈیم کے پیچھے پڑ گئے ہیں۔ نگران حکومت آزاد اور شفاف الیکشن نہیں کروانا چاہتی۔ خیبر پختون خوا کی حکومت ایک مخصوص پارٹی کے لیے الیکشن مہم چلا رہی ہے۔

ضلع چارسدہ کی یونین کونسل ترنگزئی میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ضیاء دور حکومت میں تین صوبوں نے کالاباغ ڈیم کے خلاف قرار داد منظور کی تھی۔ 1986ء سے کالاباغ ڈیم متنازع مسئلہ رہا ہے۔ کچھ لوگ کالاباغ ڈیم کے پیچھے پڑ گئے ہیں۔ و... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے

الیکشن 2018، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس میں اختلافات کھل کر سامنے آ گئے

کراچی (پبلک نیوز) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس عام انتخابات سے قبل ہی وزارت اعلیٰ سندھ کے معاملہ پر اختلافات کا شکار ہو گئی۔ ارباب غلام رحیم نے قیادت سے وزارت اعلیٰ مانگ لی۔ سربراہ جی ڈی اے کا ڈیمانڈ پر ناراض ہو گئے۔
پبلک نیوز کے مطابق عام انتخابات سے قبل ہی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس میں ہلچل پیدا ہو گئی ہے۔ جی ڈی اے میں الیکشن سے قبل وزارت اعلیٰ سندھ کے معاملہ پر اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔ جی ڈی اے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم نے قیادت سے وزارت اعلیٰ سندھ کی خوا... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے

نگران کابینہ اجلاس: کیپٹیل ڈویلپمنٹ اتھارٹی، فنانشل انسٹیٹیوشن رولز 2018ء کی منظوری

اسلام آباد (پبلک نیوز) نگران وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی زیر صدارت نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے بجٹ کی منظوری کے علاوہ فنانشنل انسٹیٹوشن رولز 2018ء کی بھی منظوری دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نگران کابینہ کا اجلاس نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کو بزنس رولز 1973ء کے شیڈول ٹو میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ فنانشل انسٹیٹوشن رولز 2018ء کی منظوری دی گئی۔ جس کے تحت... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے

تحریک انصاف نے ٹکٹ سے محروم رہنماؤں کیلئے نئی حکمت عملی تیار کرلی

اسلام آباد (پبلک نیوز) تحریک انصاف نے ٹکٹ سے محروم رہ جانے والے رہنماؤں اور مختلف شعبوں کے ماہرین کے لئے نئی حکمت عملی تیار کرلی۔ انتخابات میں کامیابی کی صورت میں انہیں مختلف شعبوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیز کے لئے ٹکٹ کے خواہش مند ساڑھے چار ہزار امیدواروں میں سے تحریک انصاف کی جانب سے 750 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے گئے۔ جبکہ 3750 کے قریب امیدوار ٹکٹوں سے محروم رہے جن میں سے کچھ نے لاہور اور اسلام آباد میں احتجاج بھی کیا۔

... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے