این اے 57، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو الیکشن لڑنے کی اجازت

لاہور(پبلک نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو این اے 57 مری سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں گزشتہ روز سابق وزیراعظم نے اپیل کی تھی۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سابق وزیراعظم کی اپیل پر سماعت کی۔ سابق وزیراعظم نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ ایپلٹ ٹریبونل نے اختیارات سے تجاوز کیا، ٹریبونل کو تاحیات نااہلی کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے ایپلٹ ٹریبونل کے فیصلے کو کالعدم ق... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے

الیکشن 2018 کا پہلا نتیجہ، شبیر علی بجرانی بلامقابلہ منتخب

کشمور (پبلک نیوز) عام انتخابات 2018 کا پہلا نتیجہ آ گیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر جنرل الیکشن میں حصہ لینے والے شبیر علی بجرانی بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی پی پی کے رہنما میر شبیر علی بجرانی الیکشن 2018 میں منتخب ہونے والے پہلے امیدوار بن گئے ہیں۔ میر شبیر علی نے پی ایس 6 سے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذات منظور کر لیے گئے جبکہ ان کے مقابلہ میں جن امیدواروں نے کاغ... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے

پاکستان پیپلز پارٹی نے الیکشن 2018 کیلئے منشور پیش کردیا

لاہور (پبلک نیوز) بی بی کا وعدہ نبھانا ہے پاکستان کو بچانا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے الیکشن 2018 کےلئے اپنا منشور پیش کردیا۔ پیپلز پارٹی کا پہلا منشور 1967 میں ذوالفقار علی بھٹو نے پیش کیا تھا۔

پبلک نیوز کے مطابق منشور کے بنیادی نکات میں، انقلابی معاشی اقدامات، پانی کا مسئلہ، زرعی اصلاحات، شعبہ ٹیکسٹائل کی بحالی، صحت کی سہولیات، مضبوط جمہوریت، طلباء اور ٹریڈ یونین کی بحالی، مضبوط خارجہ پالیسی، جنوبی پنجاب صوبے کا قیام، فاٹا کو کے پی کا حصہ بنانا، ایف سی آر کا خا... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے

شاہد خاقان عباسی نے تاحیات نااہلی کا فیصلہ لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

لاہور (پبلک نیوز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے این اے 57 مری سے تاحیات نااہلی کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ این اے53 اسلام آباد سے بھی سابق وزیر اعظم  کی نااہلی کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔ شاہد خاقان کہتے ہیں ن لیگ کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔ادھر ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری نے شاہد خاقان کے خلاف فیصلہ غلط قرار دے دیا۔

پبلک نیوز کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی مشکلات کے بھنور میں پھنس گئے۔ این اے 53اسلام آباد سے بھی نااہلی کے لئے نئی درخو... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے

ایون فیلڈ ریفرنس: مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے وکیل نے حتمی دلائل کا آغاز کر دیا

اسلام آباد( پبلک نیوز) ایون فیلڈ پراپرٹی ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے وکیل امجد پرویز نے حتمی دلائل کا آغاز کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب نے نہ ملکیت نہ آمدن کے ذرائع نہ اخراجات اور نہ ہی ان کے درمیان کوئی فرق ظاہر کیا۔ آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق نیب آرڈیننس کی شق نائن فائیو اے لاگو نہیں ہوسکتی۔ عدالت نے نوازشریف اور مریم نواز کو ایک دن کے لیے حاضری سے استثناء دے دیا.

پبلک بیوز کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث کے دلائل مکمل... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے