ایفی ڈرین کیس کی سماعت، حنیف عباسی کے لیے ریلیف کا دروازہ بند

اسلام آباد(پبلک نیوز) سپریم کورٹ سے بھی حنیف عباسی کے لیے ریلیف کا دروازہ بند، ایفی ڈرین کیس پر روزانہ کی سماعت کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ مسترد۔ عدالت نے مزید وقت کے لیے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

ایفی ڈرین کیس میں حنیف عباسی کی مشکلات کم نہ ہوسکیں، کیس کی روزانہ سماعت کا فیصلہ کالعدم قراردینے کی درخواست خارج کردی گئی۔ لاہورہائیکورٹ  نے ایفی ڈرین کیس کا فیصلہ 21 جولائی کو سنانے کا حکم دے رکھا ہے۔ ایفی ڈرین کیس پر سماعت سپریم کورٹ کےدورکنی بنچ جسٹس اعج... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  1 سال پہلے

لاہور پولیس کا پر امن انتخابات کے لئے اسپیشل فورس بھرتی کرنے کا فیصلہ

لاہور(پبلک نیوز) پولیس نے پر امن انتخابات کے لئے اسپیشل فورس بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ الیکشن پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے 10ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔

 

لاہور پولیس نے الیکشن 2018 کو پر امن بنانے اور دہشت گردی کو ناکام بنانے کے لیے دس ہزار سے زائد سپیشل فورس بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ایس پی صدر معاذ ظفر کا کہنا ہے کہ ان جوانوں کو پولیس لائنز میں سپیشل ٹریننگ دی جائے گی تھانوں کے جوان ان کے ہمراہ ڈیوٹی... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  1 سال پہلے

این ٹی ایس ادارے میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف

راولپنڈی(پبلک نیوز) میرٹ پر داخلے اور نوکریوں کے لئے اہلیت جانچنے والا ادارہ این ٹی ایس بھی بے اعتبار نکلا، سفارش اور نذرانے لے کر ملازمتوں کی لوٹ سیل لگائی گئی۔ نیب راولپنڈی نے ایڈیشنل ڈائریکٹر ایس طاہر مقبول خاکوانی کو گرفتار کر لیا۔

 

ملک بھر کے تعلیمی اداروں اور سرکاری و نجی ملازمتوں کی اہلیت جانچنے کیلئے این ٹی ایس کا ادارہ پاکستان میں 2002 میں قائم کیا گیا تھا، جس کا مقصد ملک بھر میں داخلوں اور ملازمتوں کی یکساں اہلیت کو فروغ دینا تھا۔ تاہم کچھ عرصے... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  1 سال پہلے

الیکشن سے قبل نیب نے بااثر ترین افراد کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا

کراچی(پبک نیوز) الیکشن سے قبل نیب نے میگا کرپشن میں ملوث سندھ کی اہم شخصیات کے گرد گھیرا تنگ کر دیا، میئر کراچی اور سابق اسپیکر سندھ اسمبلی کے خلاف انکوائری کا فیصلہ۔

نیب ذرائع کے مطابق، وسیم اختر نے36 ارب کے فنڈز میں کرپشن کی۔ آغا سراج درانی بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوتے رہے۔ سابق اسپیکرسندھ اسمبلی پھرنیب کی زد میں آگئے۔ نیب کےریجنل ڈائریکٹرکی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں آغا سراج درانی کیخلاف تین انکوائریاں کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

 

آغا سر... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  1 سال پہلے

نازیبا الفاظ کے استعمال پر عمران کے خلاف الیکشن کمیشن میں سماعت

اسلام آباد (پبلک نیوز) انتخابی مہم کے دوران نازیبا الفاظ کیوں استعمال کیے؟ الیکشن کمیشن کی طلبی پر عمران خان کی طرف سے ان کے وکیل بابراعوان پیش ہوئے۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی چئیرمین کو غیراخلاقی زبان استعمال کرنے سے منع کر دیا۔ نازیبا الفاظ کے استعمال پر ایاز صادق، مولانا فضل الرحمان اور پرویز خٹک کو بھی نوٹسز جاری کردئیے گئے۔

 

عمران خان کی... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  1 سال پہلے