چھوٹے میاں صاحب نے بجلی بنائی اور شاپنگ بیگ میں لے کر چلے گئے: عمران خان

میانوالی (پبلک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے ہوم گراؤنڈ میانوالی سے انتخابی مہم کا آغاز کر دیا۔اپنی تقریر میں کپتان نے سابق حکمرانوں کی خوب لفظی درگت بنائی۔

عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پارٹٰی سربراہ کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ ختم ہوئی نہ معیشت مستحکم ہوئی، عوام سے کیا گیا کوئی وعدہ پورہ نہیں کیا گیا۔ تحریک انصاف آئے گی اور پاکستان کی تقدیر بدلے گی۔

انھوں نے شہباز شریف کو مخطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑے بڑے وعدے ہوتے ہیں اور پورے نہیں ہوتے۔... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  2 سال پہلے

چودھری نثار کا تحریک انصاف کی قیادت سے رابطوں کا انکشاف

راولپنڈی (پبلک نیوز) پاکسان مسلم لیگ نے ناراض رہنما چودھری نثار علی خان کا تحریک انصاف کی قیادت سے رابطوں کا انکشاف، رابطے پیغام رساں کے ذریعہ کیے گئے۔ رابطوں کے حوالے سے پبلک نیوز اصل کہانی سامنے لے آیا۔

چودھری نثار علی خان کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ کسی کی حمایت کے بغیر این اے 59 چکری اور راولپنڈی کے دیگر حلقوں سے بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کر سکتا ہوں۔ تحریک انصاف کی حمایت حاصل کرنے کے لیے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

پبلک نیوز ذرائع کے مطابق چودھری نثار کی پی... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  2 سال پہلے

رواں برس معمول سے کم بارشوں نے خطرہ کی گھنٹی بجا دی

کراچی (پبلک نیوز) بارشیں وقت کی ضرورت ہوا کرتی ہیں۔ رواں سال بارشوں کی کمی نے خطرہ کی گھنٹی بجا دی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بھی اس حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں برس جنوری سے مارچ تک معمول سے 62 فیصد بارشوں میں کمی واقع ہو ئی ہے۔ جبکہ اپریل اور مئی بھی تقریباً 10 فیصد معمول کے مطابق بارشیں ہوئی ہیں۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے اس امر کا اظہار کیا گیا ہے کہ جنوری سے مئی تک تقریباً 45 فیصد معمول سے کم بارشیں ہوئیں۔ جس کی وجہ سے خشک سال کا خدشہ ہے۔... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  2 سال پہلے

چیف جسٹس کا لاپتہ افراد کیلئے خصوصی سیل قائم کرنے کا حکم

کراچی (پبلک نیوز) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں لاپتہ افراد کے حوالے سے ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ سمیت دیگر سکیورٹی اداروں کے افسران پیش ہوئے اور لاپتہ افراد کے اہل خانہ بھی پیش ہوئے۔

پبلک نیوز کے مطابق سماعت کے دوران سماعت اہل خانہ کی جانب سے کمرہ عدالت میں شور شرابہ کیا گیا۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے درخواست گزار خاتون کو کہا کہ میں آپ لوگوں کے لیے رات دو بجے سماعت کرنے کے لیے نکلا اور آپ لوگ کمرہ عدالت میں شور شرابہ کر کے ک... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  2 سال پہلے

الیکشن کمیشن، ایوان صدر و وزیراعظم  سمیت بڑے بڑے دفاتر بجلی بلوں کے نادہندہ

اسلام آباد (پبلک نیوز) نادہندہ سیاست دانوں کو انتخابات لڑنے سے روکنے والا الیکشن کمیشن خود بجلی کے بلوں کا ڈیفالٹر نکلا۔ ملک کے سب سے بڑے دفتر ایوان صدر اور وزیر اعظم سیکریٹریٹ بھی بجلی کے بل نہیں دیتے۔

پبلک نیوز کے مطابق جتنا بڑا دفتر، اتنا بڑا نادہندہ، وزیر اعظم پاکستان کا دفتر بجلی کا بل نہیں دیتا۔ ایوان صدر بھی بجلی کے نادہندوں کی فہرست میں شامل ہے۔ پبلک نیوز نے ملک کے بڑے دفاتر کے بجلی کے بلوں کی نقول حاصل کر لیں۔

نادہندگی پر نااہل کرنے والا الیکشن کمیشن... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  2 سال پہلے