ن لیگ کے سیاسی منظرنامہ پر 'نواز بیانیہ' کی واپسی

سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی، نیب کیسز میں سزا ہونے اور شہباز شریف کی صدارت نے ان کے اور مریم نواز کے بیانیہ کے حامیوں کو پس منظر جانے پر مجبورکر دیا تھا۔

عدالتوں کی جانب سے لیگی رہنماؤں کے تندوتیز بیانات پر نوٹس اور کارروائی ہونے کے بعد ان کی صاحبزادی مریم نواز کے قریب سمجھے جانے والے رہنما منظر عام سے غائب سے ہو گئے تھے۔

دانیال عزیز، طلال چوہدری، مائزہ حمید، انوشہ رحمان اور بھی دیگر رہنماؤں کی جانب سے بیانات بھی کم ہوئے اور ٹاک شوز میں بھی ان کی موجودگی... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  7 ماه پہلے

عاطف میاں سے شروع ہونیوالے اقتصادی مشاورتی کونسل کے مسائل حل نہ ہو سکے

اسلام آباد (پبلک نیوز) حکومت کی جانب سے تشکیل کردہ اقتصادی مشاورتی کونسل اپنے قیام کے بعد سے ہی مشکلات کا شکار ہے۔ عاطف میاں کی تقرری اور استعفیٰ کے بعد شروع ہونے والے مسائل ابھی تک حل نہیں ہوسکے۔

4 ممبران کے استعفوں کے بعد اب اس کونسل کے ممبران کی تعداد 18 سے گھٹ کر 14 رہ گئی ہے۔ آخری استعفیٰ معروف ماہر اقتصادیات ثاقب شیرانی کا تھا جنہوں نے چند روز قبل ذاتی وجوہات کے عذر کے ساتھ استعفیٰ دیا۔ ثاقب شیرانی ریوینو اور اکنامکس پر مشاورت فراہم کررہے تھے۔

اسی کونسل... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  7 ماه پہلے

بلاول بھٹو کے وزیراعظم عمران خان کے والد سے متعلق بیان نے نیا تنازع کھڑا کر دیا

بلاول بھٹو نے حالیہ بیانات میں وزیراعظم عمران خان کے تاریخ سیکھنے کے حوالے سے ایک نئی بحث کا آغاز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے نانا اپنی قابلیت پر اسکندر مرزا اور ایوب خان کی حکومت میں آئے۔ بلاول نے یہ بھی کہا کہ ان کے نانا نے وزیراعظم کے والد کو نوکری سے فارغ کیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان کے بلاول کے نانا ذوالفقارعلی بھٹو کو ایک آمر کی گود سے تربیت لے کر وزیر خارجہ بننا اور بعدازاں وزیراعظم کے منصب تک پہنچنے کے بیان پر چیئرمین پیپلز پارٹی نے شدید ردعمل دیا۔

بلاول... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  7 ماه پہلے

روپے کی قدر میں کمی کے باوجود برآمدات میں اضافہ کیوں نہیں ہوا؟

روپے کی قدر میں کمی کے باوجود برآمدات کیوں نہ بڑھ سکیں۔ حکومت نے مختلف ممالک میں تعینات ٹریڈ افسروں کو طلب  کر لیا۔ ملائشیا، کینیڈا، برازیل، چین، لندن اور ارجنٹائن کے کمرشل قونصلر واپس بلا لیے گئے۔

 

پاکستان نے برآمدات بڑھانے کے لئے موثر اقدامات اٹھانے شروع کر دیئے ہیں۔ خراب کارکردگی پر چار ممالک سے ٹریڈ افیسر واپس بلا لئے گئے۔ جن میں ملائشیا، کینڈا، برازیل اور کمرشل کونسلر چین شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کمرشل کونسلر لندن اور کمرشل کونسلر ارجنٹائن کو ب... مزید پڑھیں
حارث افضل  7 ماه پہلے

'برڈ باکس چیلنج' قاتل مگر کیسے...؟

ادب، فن اور کھیل کسی بھی ہیئت میں ہوں انسان کی زندگی پر اچھے اثرات مرتب کرتے  ہیں۔ مگر آج کل گنگا الٹی بہتی نظر آ رہی ہے۔ بلیو وہیل گیم کی ہلاکتیں تو سب کو یاد ہی ہوں گی۔

آئس بکٹ چیلنج ہو یا کی کی چیلنج سب نے بہت سوں کی زندگیاں چھین لیں۔ آج کل کچھ ایسی ہی صورتحال ہے نیٹ فلکس سپرہٹ 'برڈ باکس' کی۔

اسے دیکھ کر بھی لوگوں کے ذہن میں نئے نئے خیالات ابھرے۔ اس کے ساتھ بھی لفظ چیلنج لگا دیا گیا اور سب لوگ آنکھوں پر پٹی باندھے جُت گئے۔

ہلاکتوں کا آغاز ہو چک... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  7 ماه پہلے