اے پی سی اور سالِ رواں میں مولانا فضل الرحمان کی 7ویں سیاسی ناکامی

بڑی سیاسی جماعتوں کی نیم دلی سے شرکت کے باعث مولانا فضل الرحمان کی بلائی گئی اے پی سی انعقاد سے قبل ہی ناکامی کی جانب گامزن نظر آتی ہے۔ یہ مولانا کی اس سال میں 7ویں سیاسی ناکامی ہے۔

رکن اسمبلی منتخب ہونے میں ناکامی کے بعد انتخابات کی شفافیت پر سوال اٹھانے سے حکومت کے خلاف عدم اعتماد تک مولانا ہر آپشن استعمال کرتے آرہے ہیں لیکن انہیں کامیابی نہیں ہوسکی۔

مولانا کو پہلی پسپائی کا سامنا 2018 کے انتخاب میں کرنا پڑا، جب انتخابات سے قبل، باہم مخالف مذہبی جماعتوں کے س... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  4 ماه پہلے

حدیبیہ پیپز ملز ریفرنس ہے کیا؟

حدیبیہ پیپرز ملز شریف خاندان نے 1992 میں کمپنی آرڈیننس 1984 کے تحت قائم کی تھی۔ اس کے 7 ڈائریکٹرز تھے جن میں میاں محمد شریف، میاں شہباز شریف، عباس شریف، حمزہ شہباز شریف، حسین نواز شریف، صبیحہ عباس اور شمیم اختر شامل ہیں جبکہ کمپنی آرڈیننس کے تحت اس مل کا 30 جون 1998 میں آڈٹ ہونا تھا۔

سن 2000 میں نیب نے شریف خاندان کے خلاف اس کیس کی انکوائری کی۔ کمپنی کے دو ڈائریکٹرز میاں عباس شریف اور صبیحہ عباس کے دستخط کردہ سال 1998 کی بیلنس شیٹ آڈٹ کے لیے پیش کی گئی۔ بیلنس شیٹ میں... مزید پڑھیں
حارث افضل  4 ماه پہلے

سموگ کیا ہے؟

پبلک نیوز: گزشتہ 2 سال سے خصوصاً لاہور اور گردونواح کے علاقوں کے رہائشی 'سموگ' کے مسئلہ سے دو چار ہیں۔ پچھلے 2 سال سے سردیوں میں آنے والی سموگ مختلف بیماریوں کا باعث بنتی ہے۔ سموگ سے کس طرح بچا جا سکتا ہے۔

سموگ دھوئے اور دھند کے مرکب کو کہا جاتا ہے جب یہ اجزا ملتے ہیں تو سموگ پیدا ہوتی ہے۔ اس دھویں میں کاربن مونو آکسائید، نائڑوجن آکسائیڈ میتھن جیسے زہریلے مواد شامل ہوتے ہیں۔

گلے میں خراش ہونا، ناک اور آنکھوں میں چھبن کا احساس ہونا انسانی جسم پر سموگ کا پہلا اٹ... مزید پڑھیں
حارث افضل  5 ماه پہلے

پہلے تولو پھر بولو!

سیانے کہتے ہیں پہلے تولو پھر بولو۔ مگر مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی اور رانا مشہود یا تو اس کہاوت سے نا بلد ہیں یا حقیقتاً خوب ناپ تول کر قومی اداروں کے خلاف زہر افشانی کرتے ہیں۔

قومی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی اور بے بنیاد پراپیگنڈہ لیگی رہنماؤں نہال ہاشمی اور رانا مشہود کا محبوب مشغلہ ہے۔ نہال ہاشمی نے کھلم کھلا عدالت کے خلاف غلیظ زبان کا استعمال کیا۔ موصوف پر توہینِ عدالت کا کیس بنا۔ معافیاں مانگتے رہے مگر اس سنگین جرم کی پاداش میں جیل کی ہوا کھانا پڑی۔ جیل سے باہ... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  5 ماه پہلے

شملہ پہاڑی کو سیاحتی مقامات میں ملکی سطح پر ایک منفرد مقام حاصل

ایبٹ آباد (پبلک نیوز) شملہ پہاڑی کی تزئین و آرائش کے منصوبے نے ایبٹ آباد کے سیاحتی مقام کو سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا دیا۔ شملہ ہل کی تزئین کے بعد سیاحوں کو ایک بہترین پوائنٹ میسر آنے پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

شملہ پہاڑی کو سیاحتی مقامات میں ملکی سطع پر ایک منفرد مقام حاصل ہے۔ یہ وہ مقام ہے جہاں انگریز دور میں جب شہر کی بنیاد رکھی گئی تو پہلے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد میجر جیمز نے اسی پہاڑی کے دامن میں اپنی رہائش اختیار کی۔ بلند و بالا دیودار اور چیڑھ کے دیوقامت د... مزید پڑھیں
حارث افضل  5 ماه پہلے