گورودوارہ دربار صاحب کرتار پور اپنی نوعیت کا ایک منفرد مقام

لاہور(پبلک نیوز) کرتارپور میں واقع دربار صاحب گرودوارہ کا انڈین سرحد سے فاصلہ چند کلومیٹر کا ہی ہے اور نارووال ضلع کی حدود میں واقع اس گرودوارہ تک پہنچنے میں لاہور سے 130 کلومیٹر اور تقریباً تین گھنٹے ہی لگتے ہیں لیکن پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدہ تعلقات کی تاریخ نے اس سفر کو مزید طویل بنا رکھا ہے۔

 

تحصیل شکرگڑھ میں واقع سکھوں کا یہ مقدس مقام پاکستان اور انڈیا کے درمیان آج کل خبروں کا مرکز بنا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی تقریبِ حلف برداری میں آرمی چیف... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  7 ماه پہلے

سرکاری دفاتر کی عمارتوں میں آگ کیوں لگتی ہے؟

کس کا ریکارڈ کس نے جلایا؟ آگ لگنے کے واقعات کی تفتیش کے لیے ریکاڈ فراہم نہ کیا گیا۔ ٹربیونل نے چیف سیکرٹری پنجاب کو ایک بار پھر مراسلہ لکھ دیا۔ ٹربیونل کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ سرکاری دفاتر میں آگ لگنے کے واقعات کا جلدازجلد ریکارڈ فراہم کیا جائے۔

 2017ء کی ایک رپورٹ کے مطابق صرف پنجاب میں چھ ماہ کے دوران 10867 آتشزدگی کے واقعات پیش آئے جن میں 2400 سے زائد صوبائی دارالحکومت کے تھے مگر بدقسمتی سے 90 فیصد واقعات کی تحقیقات کیے بغیر فائلیں داخل دفتر کر دی گئیں۔

... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  7 ماه پہلے

ڈپریشن قابل علاج، لیکن کیسے؟

ہمارے معاشرے کا المیہ ہے کہ جسمانی بیماریوں کو تو بیماری تسلیم کیا جاتا ہے نفسیاتی بیماریوں کو نہیں۔ نفسیاتی بیماریوں کی علامات واضح بھی ہوں اور جان بھی لیا جائے کہ یہ نفسیاتی عارضہ ہے پھر بھی اس سے آنکھیں چرائی جاتی ہیں۔ حد تو یہ ہے کہ نفسیاتی بیماریوں کو باعثِ شرم جانا جاتا ہے۔

نفسیاتی بیماریوں میں ایک خطرنا ک مرض ڈپریشن ہے۔ مختلف سرویز کے مطابق پاکستان سمیت دنیا میں ڈپریشن تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اس کے پتہ چلانا نہایت ضروری ہے۔ اس کی علامات بارے آگاہی نا گزیر ہے۔ ڈپری... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  7 ماه پہلے

پاکستان کی امن کوششیں اور افغان بھارت گٹھ جوڑ کی رکاوٹیں

پاکستان ہمیشہ سے ہی خطے میں امن کا خواہاں رہا ہے اور امن قائم رکھنے پر ہر ممکن کوشش کرتا ہے۔ جس کی مثال پاکستان کی جانب سے بھارت کے لیے کرتارپور کھولنے کے لیے کیے گئے اقدام کی صورت میں سب کے سامنے ہے۔

یہاں قابل توجہ یہ امر ہے کہ فیصلہ کراچی میں چینی قونصلیٹ پر ہونے والے دھماکہ سے ایک روز قبل کیا گیا۔ یہ امر بھی انتہائی اہم ہے کہ چینی قونصلیٹ میں ہونے والے دھماکہ کا ماسٹر مائنڈ اسلم اچھو بھارت کے ہسپتال میں زیر علاج  پایا جاتا ہے۔

قبل ازیں پاکستان سے پکڑا... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  7 ماه پہلے

خوشبوؤں کی شاعرہ کی 66 ویں سالگرہ

پبلک نیوز: خوشبوؤں کی شاعرہ پروین شاکر کی آج 66 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

 پروین شاکر 24نومبر1952ء کی کراچی میں ولادت ہوئی۔ انہوں نے کم عمری میں ہی شاعری کا آغاز کر دیا۔ 1977 میں ان کا پہلا مجموعہ کلام خوشبو شائع ہوا۔ پروین شاکر کا آخری مجموعہ کلام کف آئینہ ان کی وفات کے بعد اشاعت پذیر ہوا۔

محبت کی خوشبو بکھیرتی شاعرہ پروین شاکر شعر و ادب کے فلک پر ماہ تمام کی طرح آج بھی چمک رہی ہیں۔ اردو شاعری کو اک نئی جہت بخشنے والی عظیم شاعرہ پروین شاکر کی 66 ویں... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  7 ماه پہلے