شریف فیملی کی سزا معطلی، قطری خط اور منی ٹریل

اسلام آباد ہائی کورٹ سے سابق وزیر اعظم نوازشریف، مریم نواز اور محمد صفدر کو ریلیف مل گیا اور ضمانت پر رہائی مل گئی لیکن چند اہم سوالات اٹھنے لگے۔ قطری خط پر تفصیلی بات کیوں نہ ہوئی، منی ٹریل کا مفصل ذکر کیوں نہ ہوا۔ وکلاء کی پراسیکیوشن ٹیم تیار کیوں نہ تھی؟

نوازشریف، مریم نواز اور محمد صفدر کی سزائیں معطل ہو گئیں۔ سزا معطلی کے فیصلہ کے بعد چند اہم  سوالات اٹھنے لگے۔ سماعت کے دوران قطری خط پر بات کیوں نہ ہوئی؟ جس خط کو بنیاد بنا کرمجرمان اپنا کیس لڑ رہے تھے۔ اس کا... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے

برصغیر کے دور سے ہی عزاداری کے لحاظ سے نثارحویلی کو نمایاں اہمیت حاصل

لاہور(پبلک نیوز) برصغیر کے دور سے ہی عزاداری، شہدا کربلا کے نقوش لاہور کی نثار حویلی میں آج بھی نمایاں ہیں۔ نثار حویلی سے عاشور کی رات نواسہ رسول ﷺ کی شہادت کا مرکزی جلوس برآمد ہوتا ہے۔

موچی گیٹ میں واقع نثارحویلی دو کنال کے رقبے پر محیط ہے۔ اس کے دو حصے ہیں، جن میں ایک حصے کا نام نثار اور دوسرے حصے کا نام مبارک حویلی ہے۔ روایت کے مطابق تعمیر کے بعد سادات کے تین بھائیوں نے یہاں رہنا شروع کر دیا۔ دسویں محرم کا سب سے بڑا اور مرکزی جلوس نثار حویلی سے ہی برآمد ہوتا ہے جو... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  1 سال پہلے

وادی سوات، مشرق کا سوٹرزلینڈ

سوات ( پبلک نیوز) حسن کی وادی سوات کا چپہ چپہ خوب صورت اور دلکش ہے تب ہی تو جہاں بھی نظر جائے ایک سے بڑھ کر ہر  نظارہ دل کو چھو لیتا ہے قدرت نے اس وادی کو اپنی بھرپور فیاضیوں سے نوازا ہے۔

مشرق کا سوٹرزلینڈ وادی سوات، جہاں ہیں دلکش نظارے، سہانا موسم، بہتیں  آبشاریں، ٹھاٹھیں مارتا دریا۔ اس حسین وادی میں موسم جیسا بھی ہو لیکن یہاں سالہا سال ہی سیاحوں کی رش لگا رہتی ہے۔

اس حسین وادی کو دیکھنے کے لیے ملک بھر سے سیاح یہاں کا رخ کرتے ہیں اور جنت نظیر وادیوں... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے

برصغیر پاک وہند کےصوفی بزرگ حضرت بابا فرید گنج شکر کا776واں عرس

پاکپتن (پبلک نیوز) برصغیر پاک وہند کےصوفی بزرگ حضرت بابا فرید گنج شکر کا 776واں عرس انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔زائرین کے لیے بہشتی دروازہ کھول دیا گیا۔

ملک بھر سے آئے زائرین  منتیں، مرادیں اور حاجتیں پوری کرنے کیلئے دعائیں کرنے کے ساتھ روحانی فیض حاصل کررہے ہیں۔صوفی بزرگ بابا فرید گنج شکر کے 776واں عرس کی تقریبات جاری۔ عرس مبارک کی خصوصی رسم بہشتی دروازہ زائرین کیلئے کھول دیا گیا۔ درگاہ پاکپتن کے سجادہ نشین دیوان مودود مسعود نے بہشتی دروازے کی قفل ک... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے

"21 ویں صدی میں اموات کی سب سے بڑی وجہ کینسر ہو سکتی ہے"

کینسر موذی مرض تو ہے ہی ساتھ خاموش موت بھی ہے۔ سرطان کے حوالے سے عالمی ادارے کے سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق رواں برس ایک کروڑ افراد کینسر کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے۔

کینسر کی روک تھام کے لیے کام کرنے والے عالمی ادارے نے کینسر پر نئی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں تقریباً ایک کروڑ افراد کینسر کی وجہ سے موت کا شکار ہو گئے۔ اموات کی شرح میں اضافہ کی وجہ آبادی کا بڑھنا اور بوڑھا ہونا، ترقی پذیر ممالک میں قوموں کا صحت مند نہ ہونا قرار... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے