پنجاب کابینہ کے پہلے اجلاس کی دلچسپ کہانی

پنجاب کابینہ کے پہلے اجلاس میں ہی وزراء کی عدم دلچسپی نے کام کام اور بس کام کے وژن کا پول کھول دیا۔ وزیر ہاوسنگ اجلاس کے دوران خواب خرگوش کے مزے لوٹتے رہے۔ وزیر اطلاعات نظریں چھپا کرموبائل فون پر مصروف رہے۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت پنجاب کا بینہ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزراء اور محکموں کے سیکریٹریز بھی موجود تھے۔ وزیرہاوسنگ اور سابق اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کابینہ کے اجلاس کے دوران خواب خرگوش کے مزے لوٹتے رہے۔

وزیر... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  11 ماه پہلے

ہیلی کاپٹر کا استعمال، تحریک انصاف اور ن لیگ میں تقابل

پبلک نیوز: تحریک انصاف حکومت کے ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کو سیاسی مخالفین نے ہدف تنقید بنا رکھا ہے۔ ن لیگ ہیلی کاپٹر کے سرکاری استعمال کو بھی گناہ کبیرہ قرار دینے پر تلی ہے لیکن کچھ عرصہ پہلے تک سرکاری ہیلی کاپٹر اور طیاروں کا استعمال  ایسے کیا گیا کہ سننے والا بھی شرما جائے۔

تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے لیےبہت بلند معیار مقرر کیا ہے، اسی لیےعوام کو اس سےتوقعات بھی زیادہ ہیں۔ عوامی توقعات پر پورا اترنے کے لیے  ہنگامی اقدامات کرنا پڑ رہے ہیں۔ قدم قدم پر احتساب... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  11 ماه پہلے

پاکستان کی وزارت عظمیٰ: لیاقت علی خان سے عمران خان تک

پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان نے 15 اگست1947 کو عہدہ سنبھالا۔ ان کی شہادت کے بعد آج تک ایک بھی وزیراعظم بد قسمتی سے اپنی آئینی مدت پوری نہیں کر پایا۔ کون کون وزارت عظمی کی کرسی پر اب تک بیٹھ چکا ہے۔

لیاقت علی خان کوگورنر جنرل آف پاکستان  قائداعظم محمد علی جناح کی جانب سے1947 میں پاکستان کا پہلا وزیراعظم مقرر کیا گیا۔ انھیں 1951 میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کے دوران قتل کیا گیا اوران کی جگہ خواجہ ناظم الدین نے لی۔ لیاقت علی خان نے وزارت عظمیٰ کا قلمدان 15... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے

عمران خان کا کرکٹر سے وزیر اعظم پاکستان بننے تک کا سفر

(پبلک نیوز) دور حاضر میں عمران خان، ہمت، جرات، ثابت قدمی اور بلند حوصلے کی مثال بن چکے ہیں۔ عمران خان 22 سالہ طویل جدوجہد کے بعد وزیراعظم پاکستان کے منصب پر پہنچے۔

کامیابی کبھی پلیٹ میں ڈال کر پیش نہیں کی جاتی۔ سماج کی بندشیں توڑ کر۔ مشکلوں کا سینا چیر کر۔ حالات کی دلدل سے نکل کراسے حاصل کرنا پڑتا ہے۔اور یہ کرکے دکھایا۔ پاکستان کے کپتان عمران خان نے۔ عمران خان نے ایک اپر مڈل کلاس گھرانے میں پرورش پائی۔ اچھی تعلیم حاصل کی۔ بیرون ملک گئے۔ عمران خان نے جوانی کا ایک بڑا ع... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  1 سال پہلے

قائد اعظم فلیگ اسٹاف ہاؤس سے قائد اعظم ریذیڈنسی تک کا سفر

کراچی (پبلک نیوز) قائد اعظم ہاؤس جہاں بابائے قوم نے اپنے بہتر مستقبل کے خواب دیکھے۔ بانی پاکستان کو ہم سے بچھڑے 70سال بیت چکے ہیں۔ مگر آج بھی قائد کی زات سے منسلک تمام چیزیں قائد اعظم ریذیڈنسی میں محفوظ ہیں۔

قیام پاکستان سے قبل 1943میں شاھراہ فیصل پر قائم فلیگ ھائوس 1 لاکھ 15ہزار روپے میں اس وقت کے میئر مسٹر سہراب سے خریدہ۔ 1943سے قیام پاکستان تک فلیگ ہاؤس اسٹاف روائل آرمی کے پاس رہا۔

قیام پاکستان کے بعد 1948میں قائد اعظم فلیگ اسٹاف ہاؤس کا نام قائد اعظم ہاؤس... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے