پارلیمنٹ ہاؤس میں سوئی ناردرن کے انجینئر کی تعیناتی معمہ بن گئی

کون لایا، کس نے لگایا، کس کو جواب دہ ہیں، پارلیمنٹ ہاؤس میں سوئی ناردرن کے انجینئر کی تعیناتی معمہ بن گئی۔ ن لیگ کے دور سے تعینات انجینئر شاہد شوکت نہ تو ڈیپوٹیشن پر ہیں اور نہ ہی کسی کو جوابدہ۔

ذرائع کے مطابق انجنئیر شاہد شوکت کی تقرری کا کوئی سرکاری ریکارڈ پارلیمنٹ سیکرٹریٹ میں نہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس سولر منصوبہ کے انچارج کی حیثیت سے کام کرنے والے انجینئر شاہد شوکت نے ایل ای ڈی بلبز اور چلرز منصوبے بھی مکمل کیے۔

سی ڈی اے ذرائع کے مطابق واٹر فلٹریشن اور پارکنگ ش... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  5 ماه پہلے

ملک بھر میں‌ شاعرمشرق علامہ اقبال کی81ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

لاہور(پبلک نیوز) شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 81 واں یوم وفات آج منایا جا رہا ہے ۔ علامہ اقبال کے خودی کے تصور کو اجاگر کرنے کے لئے ملک بھر میں خصوصی تقاریب منعقد کی گئیں ہیں۔ مفکر پاکستان کے افکار پر عمل پیرا ہو کر ہی ترقی کی منازل حاصل کی جا سکتی ہیں


انسانی روح کو بیدار کرنے والے شاعر، اصول و ضوابط کی باریکی پرکھنے والے قانون دان اور مسلمانوں کیلئے آزاد ملک کا خواب دیکھنے والے مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کو ہم سے بچھڑے آج 81 برس بیت چکے ہیں۔ علامہ اقبال کے... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  5 ماه پہلے

شب برأت: بخشش و مغفرت اور رحمتوں، برکتوں بھری رات

اسلا آباد(پبلک نیوز) ملک بھر میں آج شب برأت عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائے گی، شب برأت کی مناسبت سے مساجد میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا جائے گا۔ قبرستانوں میں صفائی ستھرائی اور چراغاں کے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے، مختلف عبادت گاہوں میں خواتین کیلئے باپردہ انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

 

شب برأت رحمتوں اور برکتوں کی رات، آج شب برأت ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی، شب برأت کے حوالے سے مساجد و گلی محلوں میں میلاد و ذکر و نعت کی... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  5 ماه پہلے

وزارتوں میں ردو بدل کی وجوہات پبلک ہو گئیں

پبلک نیوز: وزارتوں میں ردو بدل کی وجوہات پبلک ہو گئیں۔ محکمانہ کارکردگی، میڈیا رپورٹس اور عوامی رائے نے وفاقی کابینہ میں تبدیلی کی ہوا چلا دی۔ بعض وزراء کی کارکردگی پر وزیر اعظم سخت نالاں تھے۔

تفصیلات کے مطابق آخر کیا وجوہات وزارتوں میں ردو بدل کا سبب بنیں۔ پبلک نیوز اندرونی کہانی منظر عام پر لے آ گیا۔ محکمانہ کارکردگی کی خفیہ رپورٹس، میڈیا رپورٹس اور عوامی رائے نے وفاقی کابینہ میں تبدیلی کی راہ ہموار کی۔ بعض وزراء کی کارکردگی پر وزیر اعظم سخت نالاں تھے۔

انہیں... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  5 ماه پہلے

اگرکارکردگی بری تھی تو نئی وزارتوں کی پیشکش کیوں؟

ذائقہ چکھنے کے لیے دیگ کا ایک دانہ ہی کافی ہوتا ہے۔ اچھا جوہری ایک نظر میں نگینہ تلاش کر لیتا ہے۔ آزمائے ہوؤں کو آزمانے کے پیچھے کیا کوئی حکمت ہے یا دل کے خوش رکھنے کو یہ خیال اچھا ہے!

وزیرِ اعظم نے کہا کہ جو کام نہیں کرے گا، تبدیل ہو جائے گا۔ مگر امورِ مملکت چلانا، نہ تو کرکٹ کاکھیل ہے نہ ہی کوئی تماشا۔ کرکٹ میں ہاتھ کے اشارے سے فیلڈ پلیسنگ بدلی جاسکتی ہے۔ کاروبارِ حکومت میں صرف بیک جنبشِ قلم وزراء کی تبدیلی ماورائے عقل ہوتی ہے۔

کپتانِ اعظم عمران خان نے شاہی... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  5 ماه پہلے