رافیل نڈال نے روجرز کپ کے فائنل میں جگہ بنالی

ٹورانٹو (پبلک نیوز) عالمی نمبر ایک رافیل نڈال نے کیرن کاچانوو کو ہرا کر ٹینس کے روجرز کپ کے فائنل میں جگہ بنالی۔ فائنل میں نڈال یونان کے سٹیفانوس سیتسیپاس کا سامنا کریں گے۔

روجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ میں سیمی فائنل مرحلہ مکمل ہو گیا۔ پہلے سیمی فائنل میں سپین کے سٹار اور عالمی نمبر ایک رافیل نڈال نے روس کے کیرن کاچانوو کو7-6، 6-4سے ہرا کر فائنل میں پہنچ گئے۔

 

وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری میں ورلڈ کپ92 کی ٹیم شریک ہو گی، بھارتی کرکٹرز بھی مدعو

اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری میں ورلڈ کپ 1992ء کی فاتح ٹیم کی شرکت کی تصدیق کر دی۔ بھارتی کھلاڑیوں کپل دیو، سنیل گواسکر اور نوجوت سدھو کو بھی مدعو کرنے کی تصدیق کی ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے بنی گالا کے باہر دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ تقریب حلف برداری میں  ورلڈ کپ92 کی فاتح ٹیم کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ تقریب میں انٹرنیشنل کرکٹ اسٹارز بھی تشریف لائیں گے۔

انھوں... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے

جوکووچ، نڈال، تیافوئے نے روجرز کپ کے تیسرے مرحلہ میں کوالیفائی کر لیا

(پبلک نیوز) ویمبلڈن چمپئن جوکووچ، عالمی نمبر ایک نڈال اور امریکن ٹینس اسٹار تیافوئے نے روجرز کپ کے تیسرے مرحلے میں کوالیفائی کرلیا۔ خواتین کے سنگلز میں سیلونے اسٹیفنزنے فرانکوزے ابانڈا کو شکست دے دی۔

کینیڈا میں روجرز کپ کے دلچسپ مقابلے جاری۔ دوسرے مرحلے میں ویمبلڈن چمپئن جوکووچ نے پیٹر پولانسکی کو شکست دے دی۔ نواک ڈی جوکووچ نے حریف کھلاڑی کو 4-6اور 3-6سے شکست دے کر تیسرے مرحلے میں جگہ بنالی۔

عالمی نمبر ایک رافیل نڈال نے فرنچ پلیئر بینویٹ پیئر کو شکست دے کر اگل... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے

پی سی بی ایوارڈ شو، بیسٹ ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز حسن علی کو ملا

کراچی(پبلک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ایوارڈزسے نواز دیا۔ حسن علی، محمد عباس اور بابراعظم بہترین کرکٹرز کے ایوارڈز لے اڑے۔ فہیم اشرف بہترین ایمرجنگ پلیئرقرارپانے پر خوشی سے نہال نظر آئے۔

 

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایوارڈ تقریب میلہ کا انقعاد کیا گیا۔ جس میں حسن علی، بابراعظم اور سرفراز احمد نے میلہ لوٹ لیا۔ بیسٹ پلیئر آف دی ٹی ٹوئنٹی بابراعظم قرار پائے،... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  1 سال پہلے

پی سی بی کے رویہ سے دلبرداشتہ محمد حفیظ کا کرکٹ چھوڑنے پر غور

کراچی (پبلک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے رویہ سے دلبرداشتہ محمد حفیظ نے سینٹرل کنٹریکٹ میں بی کیٹگری ملنے پر شدید تحفظات کا اظہار کر دیا۔ مسلسل نظر انداز کیے جانے پر کرکٹ سے کنارہ کشی پر غور شروع کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ آل راؤنڈر محمد حفیظ پی سی بی کے رویہ سے دلبرداشتہ ہو گئے۔ پروفیسر کے نام سے مشہور کرکٹر نے نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں 'بی' کیٹگری ملنے پر شدید تحفظات کا اظہار کر دیا۔

محمد حفیظ کے قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے لیے 333 بین الاقوامی م... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے