فخر زمان دنیا کے 16ویں بہترین بلے باز

دبئی (پبلک نیوز) آ سی سی نے ون ڈے میں کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔ جاری ہونے والی رینکنگ میں پاکستان کے اوپنر بلے باز فخر زمان 22 درجےکی بہتری کے ساتھ 16 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

آسی سی نے ون ڈے میچز میں کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ پاکستان کے اوپنر بلے باز فخرزمان کی زمبابوے کے خلاف بہترین کارکردگی انہیں 22 درجے کی بہتری کے ساتھ کرئیر کی بہترین 16ویں پوزیشن پر لے آئی۔

عمران خان سسٹم کو کچھ دینے آیا ہے، لینے نہیں: نوجوت سنگھ سدھو

پبلک نیوز: سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ وہ پاک، پاکیزہ اور نیک بندہ ہیں۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ 'عمران خان سسٹم کو کچھ دینے آیا ہے، لینے نہیں، وہ دنیا کو جوڑنے والے شخص ہیں۔ عمران خان کی سب سے بڑی قابلیت کہ وہ ایک سچا انسان ہے۔ پاک، پاکیزہ اور نیک بندہ ہے وہ۔

عمران خان ایک جذبہ ہے اور یہ وہ جذبہ ہے جس... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے

اسٹار فٹ بالر میسوت اوزل نے جرمن فٹبال ٹیم سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

لندن(پبلک نیوز) ترک صدر سے ملاقات پر تنقید سے دل برداشتہ ہو کر اسٹار فٹ بالر میسوت اوزل نے جرمن فٹبال ٹیم سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

ترک نژاد جرمن فٹبالر نسل پرستی کے شکار، مسعود اوزول نے فٹبال ٹیم سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیاٹوئٹر پر ایک طویل پیغام میں انہوں نے اپنے ساتھ روا رکھے جانے والے نسلی منافرت پر مبنی رویےکی آپ بیتی سنائی۔

پاکستان نے ون ڈے سیریز میں زمبابوے کو کلین سویپ کر دیا

بولاوائیو (پبلک نیوز) پاکستان نے زمبابوے کو 5 میچز پر مشتمل سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں 131 رنز سے ہرا کر سیریز میں کلین سویپ کر دیا۔

شاہینوں نے زمبابوے کی ایک نہ چلنے دی اور سیریز میں کلین سویپ کر دیا۔ بولاوائیو میں کھیلے جانے والے سیریز کے آخری میچ میں سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 364 رنز بنائے۔

فخر زمان نے عالمی ریکارڈ بنانے کی لائن لگا دی

بولاوائیو (پبلک نیوز) ریکارڈز بنانا کوئی فخر زمان سے سیکھے۔ کیرئر کے ابتدا میں ہی دنیائے کرکٹ کے بڑے بڑے ناموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ فخر زمان نے ایک روزہ میچز کی 18 اننگز میں 1000 رنز بنا کر ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔

فخر زمان نے ایک روزہ میچز میں تیز ترین 1000 رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ زمبابوے کے خلاف سیریز کے آخری میچ میں فخرزمان نے سر ویوین رچرڈز کا 21 اننگز میں 1000 رنز کا ریکارڈ توڑا۔ فخر زمان نے 18 اننگز میں 1000 رنز مکمل کر لئے۔

مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے