پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ون ڈے آج ٹوٹنگھم میں کھیلا جائیگا

ٹوٹنگھم (پبلک نیوز) پاکستان اور میزبان انگلینڈ کے درمیان چوتھا ون ڈے  میچ آج نوٹنگھم میں کھیلا جائےگا۔ ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے سینئر کھلاڑیوں کو میدان میں اتارنے کا امکان ہے۔ شاہینوں کے لیے سیریز بچانے کا یہ آخری موقع ہے۔

 

زخمی شاہینوں نے چوتھے ون ڈے میں انگلینڈ کے خلاف آستینں چڑھا لیں۔ ٹیم مینجمنٹ نے بھی سیریز کی پہلی فتح حاصل کرنے کے لیے سر جوڑ لیے ہیں۔ کپتان سرفراز میزبان انگلینڈ کے خلاف محمد حفیظ اور شعیب ملک جیسے تجربہ کار ہتھیار آزمانے کے لے بے... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 ہفتے پہلے

پاکستان ٹیم کا پیس اٹیک، ٹیم منیجمنٹ، سلیکشن کمیٹی کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت

لاہور (پبلک نیوز) ایک دور تھا جب پاکستان کرکٹ اپنے پیس اٹیک کے باعث دنیا بھر میں ممتاز تھی، آج بھی فاسٹ باؤلرز کے حوالے سے پاکستان کے پاس ٹیلنٹ کی کمی نہیں، لیکن سلیکشن کمیٹی اور ٹیم منیجمنٹ کی نااہلی کے باعث ورلڈ کپ جیسے اہم ایونٹ میں پاکستانی باؤلرز کا کمبی نیشن نہیں بن پایا۔ ورلڈ کپ میں 14 روز باقی ہیں لیکن اب تک فیصلہ نہیں ہو سکا کہ ٹیم میں کون کھیلے گا کون نہیں۔

 

پاکستان ورلڈ کپ میں کس باؤلر کو کھلائے گا کس کو باہر بٹھائے گا سلیکشن کمیٹی اور ٹیم منی... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 ہفتے پہلے

پاکستان کو انگلینڈ نے تیسرے ایک روزہ کرکٹ میچ میں 6وکٹوں سے شکست دے دی

برسٹل(پبلک نیوز) باؤلرز اور فیلڈرز نے بلے بازوں کی کارکردگی پر پانی پھیر دیا، گرین شرٹس 358 رنز کا بڑا سکور بنا کر بھی ناکام، انگلینڈ نے تیسرے ایک روزہ کرکٹ میں 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی۔ میزبان ٹیم کو 5 میچوں کی سیریز میں 2 صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

 

برسٹل میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ قومی ٹیم کا آغاز ایک بار پھر اچھا نہ رہا اور اوپننگ شراکت صرف 7 رنز پر ٹوٹ گئی۔ گزشتہ میچ میں سنچری بنانے والے فخر زمان... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

ورلڈ کپ 2019 کا شیڈول 1992 ورلڈ کپ کی طرح ہے: وسیم اکرم

کراچی (پبلک نیوز) کرکٹ ورلڈکپ 1992 کی  یادیں ستائیس سال بعد دوبارہ تازہ ہو گئیں۔ آسٹریلوی ہائی کمشن کی جانب سے 1992 ورلڈکپ کی یادگاری تصاویر کی نمائش کی گئی۔ لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم نے نمائش کا افتتاح کیا۔پاکستان نے عمران خان کی قیادت میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کی تھی

اس موقع پر آسٹریلوی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن کا کہنا تھا کہ میگا ایونٹ کے یادگار لمحات کو پاکستانی فوٹوگرافر اقبال منیر نے کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کیا تھا۔ آسٹریلیا اور پاکستان میدان میں زبردست حریف ت... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کا انگلینڈ کو 359 رنز کا ہدف

برسٹل (پبلک نیوز) پاکستان نے انگلینڈ کے لیے تیسرے ایک روزہ میچ میں رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا ہے۔ گرین شرٹس نے انگلستانی کھلاڑیوں کو جیت کے لیے 359 رنز کا ہدف دے دیا۔

پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 9وکٹوں پر 358 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے امام الحق کی شاندار بلے بازی نے اتنے بڑے ہدف میں سب سے اہم کردار ادا کیا۔ انھوں نے 128گیندوں پر 151رنز کی اننگز کھیلی۔

آصف علی 52، حارث سہیل 41، سرفراز احمد نے 27رنز بنائے۔ جبکہ عماد وسیم 22، بابراعظم 15، فہیم اشرف 13 اور فخرز... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے