ویمن ٹی20 ورلڈ کپ: انگلینڈ اور آسٹریلیا فائنل میں آمنے سامنے ہونگے

پبلک نیوز: انگلینڈ اور آسٹریلیا نے ویمنز ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ انگلینڈ نے بھارتی امیدوں کا چراغ گل کیا جبکہ آسٹریلیا نے دفاعی چمپئن ویسٹ انڈیز کا خواب چکنا چور کرکے فائنل میں جگہ بنائی۔

ویسٹ انڈیز میں جاری ویمنز ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ نے بھارت کو 8 وکٹوں سے ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا۔ بھارتی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 112 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ سات کھلاڑی تو ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہو سکیں۔

 

مزید پڑھیں
حارث افضل  2 ماه پہلے

ارجنٹینا نے میکسیکو کو 0-2 سے ہرا دیا

پبلک نیوز: سرد موسم میں فٹ بال کے دلچسپ مقابلوں نے ماحول گرما دیا۔ ارجنٹینا اور برازیل نے حریف ٹیموں کو شکست دے دی۔ پرتگال اور پولینڈ کا میچ برابر رہا۔

ارجنٹینا نے روایتی حریف میکسیکو کو 0-2 سے ہرا دیا۔ ارجنٹینا میں کھیلے گئے دوستانہ میچ میں میزبان ٹیم نے دوسرے منٹ میں گول کرکے برتری حاصل کی اور کھیل کے اختتام سے 3 منٹ قبل اسے مزید مستحکم کر لیا۔

ایک اور دوستانہ میچ میں برازیل نے کیمرون کو ایک صفر سے شکست دی۔ مہمان سائیڈ نے میچ کا واحد گول 45ویں منٹ میں اسکور... مزید پڑھیں
حارث افضل  2 ماه پہلے

پی ایس ایل 4 میں شامل نہ کیے جانیوالے اہم کھلاڑی

لاہور (پبلک نیوز) فرنچائزر نے جہاں غیر ملکی کھلاڑیوں کی بڑی تعداد کو پی ایس ایل میں خوش آمدید کہا ہے وہیں ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کرنے والے کئی ایک کرکٹرز کو نظر انداز کردیا ہے۔

 فاسٹ باؤلرعمر گل پی ایس ایل فور میں نظر انداز ہونے والے سب سے اہم قومی کھلاڑی ہیں۔ جو ٹی ٹوئنٹی میں 203 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

سابق اوپنر عمران فرحت بھی پی ایس ایل فرنچائزرز سے ناخوش ہیں۔ انہوں نے پی ایس ایل میں قومی کھلاڑیوں کو نظرانداز کرنے پر دل کا غبار نکالتے ہوئے کھلاڑیوں کی... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  2 ماه پہلے

سرفراز احمد کی کپتانی پر پھر سوالیہ نشان لگ گیا

لاہور (پبلک نیوز) کرکٹ میں کپتان ٹیم کے لیے رول ماڈل ہوتا ہے۔ ابوظہبی ٹیسٹ میں شکست کے بعد سرفراز احمد کی کپتانی پر پھر سوالیہ نشان لگ گیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی حالیہ کارکردگی نے ان کی کپتانی پر کئی سوالات اٹھا دیئے ہیں مگر موصوف اس نکتے پر میڈیا کے بات کرنے سے برا مان جاتے ہیں۔

سرفراز احمد نے اپنی آخری 10 اننگز میں 25 کی اوسط سے 254 رنز بنائے۔ اگر آسٹریلیا کے خلاف ان کے آخری میچ کو نکال دیا جائے تو ان کی فی اننگز اوسط 9 رنز رہ جائے گی۔

<... مزید پڑھیں
حارث افضل  2 ماه پہلے

پی ایس ایل 4 کی ڈرافٹنگ، 6 ٹیموں کے 16 رکنی اسکواڈ مکمل

 

لاہور (پبلک نیوز) پاکستان سپر لیگ کا جادو ایک بار پھر سر چڑھ کر بولنے کو تیار، حصہ لینے والی تمام 6 ٹیموں کے 16 رکنی اسکواڈ مکمل ہو گئے۔

 

ڈرافٹنگ کے دوران پہلی باری لاہور قلندرز کی  تھی۔ جس نے سب سے پہلے پلاٹینئم کیٹیگری میں اے بی ڈی ویلیئرز کو چنا۔ پلاٹینئم کیٹیگری میں محمد حفیظ کو بھی منتخب کیا جبکہ ڈائمنڈ کیٹیگری میں کارلوس بریتھ ویٹ اور کورے اینڈرسن کا انتخاب کیا۔