آسٹریلیا نے ون ڈے سیریز میں پاکستان کو وائٹ واش کردیا

دبئی (پبلک نیوز) آسٹریلیا نے پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کردیا، حارث سہیل کی 130 رنز کی اننگز بھی پاکستان کو پانچویں ون ڈے میچ میں شکست سے نہ بچاسکی۔

 

آسٹریلیا کے اوپنرز کپتان فنچ اور عثمان خواجہ نے اس میچ میں بھی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خوبصورت سٹروکس کے ساتھ اپنی اننگز کھیلیں۔ عثمان خواجہ نے 111 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 10 چوکوں کی مدد سے 98 رنز بنائے جبکہ فنچ نے دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 53 رنز کی اننگز کھیلی۔

&nbs... مزید پڑھیں
حارث افضل  4 ماه پہلے

میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کانٹے دار مقابلے، روجر فیڈرر اور کیرولینا آگے

پبلک نیوز: میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں روجر فیڈرر اور کیرولینا پلیسکوا کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیک ریپلکن کیرولینا پلیسکوا نے ٹورنامنٹ کی فیورٹ سیمونا ہالیپ کو ایونٹ سے باہر کر دیا۔ ویمن سنگلز کے سیمی فائنل میں سیکنڈ سیٹڈ ہالیپ کو سات پانچ اور چھ ایک سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

روجر فیڈرر نے کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقا کے کیون اینڈرسن کو باآسانی ہرا کر ایونٹ کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کر لیا۔ فیڈرر نے میچ میں چھ صفر اور چھ چار سے کام... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  4 ماه پہلے

وزیراعظم کا کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء کیلئے ٹیم سلیکشن پر تحفظات کا اظہار

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء کیلئے ٹیم سلیکشن پر تحفظات کا اظہار کر دیا، انہوں نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی سلیکشن کو بہتر بنایا جائے، آئندہ سلیکشن ٹھیک ہونی چاہیے۔

 

وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے ملاقات کی، ملاقات کی اندورنی کہانی کا پتہ چلا لیا، وزیراعظم عمران خان نے کرکٹ ورلڈکپ 2019ء کیلئے ٹیم سلیکشن پر تحفظات کا اظہار کر دیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کی تیاریوں پر ‫مطمئن نہیں... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  4 ماه پہلے

25مارچ 1992ء جب پاکستان دنیائے کرکٹ کا سلطان بنا

25 مارچ 1992ء کو پاکستان دنیائے کرکٹ کا سلطان بنا، عمران خان کی مثالی قیادت نے گرین شرٹس کو ورلڈ کپ کی فتح سے ہمکنارکیا۔ میلبرن کے گراؤنڈ میں قومی ٹیم نے کس طرح انگلینڈ کو پچھاڑکرٹائٹل اپنے سرسجایا۔

کرکٹ کی تاریخ میں 25 مارچ سنہرادن، پاکستان کرکٹ ٹیم نے میلبرن کے گراؤنڈ میں انگلینڈ کو شکست دے کرحکمرانی کا تاج اپنے سرسجایا۔ 25 مارچ 1992ء کو عمران خان کی قیادت میں جیتے ہوئے ورلڈ کپ کو 27 برس بیت گئے۔

92 کے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم مشکلات میں گھری رہی، ابتدائی ناکامی... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  4 ماه پہلے

آسٹریلیا نے دوسرے ون ڈے میں بھی پاکستان کو مات دے دی

شارجہ (پبلک نیوز) آسٹریلیا نے دوسرے ون ڈے میں بھی پاکستان کے خلاف 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی۔ محمدر ضوان کی سنچری اور شعیب ملک کی ففٹی بھی کسی کام نہ آئی۔ ایرون فنچ نے سیریز میں مسلسل دوسری سنچری بنا ڈالی۔

 

شارجہ میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کی ایک نہ چلنےدی۔ حسنین، فہیم، یاسر عباس سب فیل ہوگئے۔ آسٹریلیا نے 285 رنز کا ہدف باآسانی پورا کر لیا۔

 

کپتان شعیب ملک کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ درست ثابت نہ... مزید پڑھیں
حارث افضل  4 ماه پہلے