شارجہ کے میدان پر ایک تاریخ ساز چھکا، لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز سے فتح چھین لی

پبلک نیوز: شارجہ کے میدان پر ایک بار پھر تاریخ ساز چھکا لگا۔ لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز سے فتح چھین لی۔ پی ایس ایل سیزن فور کا دلچسپ ترین میچ لاہور قلندر نے آخری گیند پر اپنے نام کیا۔

پی ایس ایل سیزن فور کا دلچسپ ترین میچ اپنے اختتام کو پہنچا۔ شارجہ کے میدان پر ایک بار پھر تاریخ ساز چھکا لگا۔ لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز سے فتح چھین لی۔ لاہورقلندرز نے 201 رنز کا ہدف آخری بال پر حاصل کیا۔

کپتان ابے بی ڈویلیئرز اور ڈیوڈ ویسا کے درمیان 97 رنز کی پارٹنرشپ قلندرز... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  4 ماه پہلے

کرس گیل نے بوم بوم آفریدی کا سب سے زیادہ چھکے لگانے والا ریکارڈ توڑ دیا

پبلک نیوز: کرس گیل کی انٹرنیشنل کرکٹ میں دھماکے دار انٹری نے شاہد آفری کا زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔ میچ میں ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے بھی کئی ایک ریکارڈ بن گئے۔

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے مابین 5 ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے ہی میچ میں کئی ریکارڈ اوپر نیچے ہوگئے۔ یونیورس باس کے نام سے مشہور گرس گیل نے بوم بوم آفریدی کا انٹر نیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ 476 چھکے لگانے کا ریکارڈ توڑ دیا۔ گیل نے معین علی کو چھکا جڑ کر477 چھکوں کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ کرس گیل کی 1... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  5 ماه پہلے

حکومت نے کہا تو پاکستان کے ساتھ ورلڈکپ میچ نہیں کھیلیں گے: بھارتی کرکٹ بورڈ

پبلک نیوز: مودی سرکار کے نقش قدم پر بھارتی کرکٹ بورڈ بھی زہر اگلنے لگا۔ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ حکومت نے کہا تو پاکستان کے ساتھ ورلڈکپ میچ نہیں کھیلیں گے۔ آئی سی سی نے بھی واضح کر دیا کہ ورلڈ کپ کے میچز میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی۔

حکومت نے کہا تو پاکستان کے ساتھ ورلڈکپ میچ نہیں کھیلیں  گے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ  بھی مودی سرکار کا راگ الاپنے لگا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کو ادھر آئی سی سی سے کرارا جواب بھی مل گیا۔۔ چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن نے واضح کر دیا ہے کہ ورل... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  5 ماه پہلے

اظہر علی نے پی ایس ایل کو نوجوان ٹیلنٹ تلاش کرنیکا بہترین پلیٹ فارم قرار دیدیا

لاہور (بلال احسن) قومی کرکٹر اظہر علی نے پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے بالآخر خاموشی توڑ دی ہے۔ انھوں نے پی ایس میلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ اظہر علی حارث رﺅف کی فاسٹ باﺅلنگ سے متاثر نظر آئے اور انہیں مستقبل کا سرمایہ قرار دیا۔

انھوں نے پاکستان سپر لیگ کو نوجوان ٹیلنٹ تلاش کرنے کا بہترین پلیٹ فارم قرار دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ  رواں برس بھی نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی نوجوان ٹیلنٹ سامنے آئے گا، قومی کرکٹر لاہورقلندرز کے نوجوان باؤلر حارث رؤف کی باؤ... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  5 ماه پہلے

پاکستان کی بہو(ثانیہ مرزا) کی ضرورت نہیں ہے، بی جے پی رہنما

پبلک نیوز: پلواما حملہ کے بعد شروع ہونے والا ہنگامہ بڑھتا ہی چلا جا رہا ہے۔ بی جے پی کے رہنما نے ثانیہ مرزا کو پاکستان کی بہو قرار دیتے ہوئے انہیں بھارتی ریاست کی برانڈ ایمبیسیڈر سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انتہا پسندوں نے بھارتی ٹینس سٹارثانیہ مرزا کو بھی نہ بخشا اور انہیں ریاست تلنگانہ کی برینڈ امبیسڈر کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔ بی جے پی کے ایم ایل اے راجا سنگھ نے کہا کہ وہ پاکستانیوں کی بہو کو اپنی برینڈ امبیسیڈر کے طور پر قبول نہیں کریں... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  5 ماه پہلے