قومی کرکٹر شرجیل خان نے 2سال بعد اسپاٹ فکسنگ کا اعتراف کر لیا

پبلک نیوز: دو برس قبل اسپاٹ فکسنگ واقعے کا ڈراپ سین، شرجیل خان نے اسپاٹ فکسنگ جرم کا اعتراف کرلیا، شرجیل خان کو مزید 6ماہ معطلی کی سزا بھگتنا ہو گی۔ اسپاٹ فکسنگ واقعے کے 2 سال بعد شرجیل خان نے جرم کا اعتراف کرلیا۔

 

ذرائع کے مطابق شرجیل خان نے پی سی بی چیئرمین احسان مانی سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی پابندی اٹھانے کی درخواست کی جو منظور نہ ہوسکی۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق شرجیل خان کو چھ ماہ مزید معطلی کی سزا کاٹنا ہوگی جس کے بعد پی سی بی ان کی باقی سزا معاف کر... مزید پڑھیں
حارث افضل  5 ماه پہلے

سوات کی 8سالہ عائشہ نے انٹرنیشنل تائیکوانڈو جیت کر پاکستان کا نام روشن کر دیا

سوات (عبداللہ شیرین) پاکستان کی بیٹی پر قوم کو ناز، سوات کی 8 سالہ عائشہ ایاز نے تائیکوانڈو کے مقابلوں میں کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ اپنی جیت سے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کر دیا۔ عائشہ ایاز کا آبائی شہر سوات پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قوم کی بیٹی عائشہ نے متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والے تائیکوانڈو کے بین الاقوامی مقابلوں میں کانسی کا تمغہ جیت کر ملک کا نام روشن کر دیا۔

8 سالہ عائشہ نے یو اے ای میں تائی کوانڈو کے تین مقابلوں میں کان... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  5 ماه پہلے

سرفراز احمد کا کام کپتانی اور وکٹ کیپنگ کرنا ہے: کوچ مکی آرتھر

لاہور (کرار ہمایوں) ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے سرفراز احمد کی ذمہ داری کپتانی اور وکٹ کیپنگ کرنا قراردے دی۔ سرفراز احمد کی بیٹنگ پرکام کررہے ہیں جبکہ کپتان بنانے کے لیے چیئرمین نے انضمام الحق اور مجھے اعتماد میں لیا، ورلڈکپ کے بعد کوچنگ مستقبل کا فیصلہ پی سی بی نے کرنا ہے۔

دورہ جنوبی افریقہ کے دورے سے واپسی پر قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی نے کہا کہ جنوبی افریقہ میں بیٹنگ کرنا آسان نہیں، سیریزکی غلطیوں سے سبق سیکھاہے، بابر اعظم اور امام الحق نے اچھا پرفارم کیا۔ سرفراز احمد ن... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  5 ماه پہلے

پاکستان ہاکی ٹیم پرو لیگ سے باہر، اولمپک 2020 میں شرکت مشکوک

اسلام آباد (فیصل ساہی) قومی کھیل ہاکی زوال کا شکار۔ ہاکی کے میدان بھی تباہی کے دہانے پر۔ انتظامیہ کی ترجیح اور نیت بدحال ہاکی گراؤنڈز سے واضح ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں کھیل سے کھلواڑ ہو رہا ہے تو دور دراز علاقوں کا کیا حال ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اولمپک 2020 میں قومی ہاکی ٹیم کی شرکت مشکوک ہو گئی۔ قومی ٹیم پرو لیگ سے بھی باہر ہو چکی ہے۔ ڈومیسٹک مقابلے نہ ہونے کے برابر ہیں۔ ہاکی فیڈریشن کی آپسی لڑائیاں بھی بہت بڑا مسئلہ بنی ہوئی ہیں۔ ایسی صورتحال میں میدان کھنڈر نہیں بن... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  5 ماه پہلے

بارسلونا، ریال میڈرڈ کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابر

پبلک نیوز: فٹ بال کی دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایل کلاسیکو  کوپا ڈیل رے فٹبال سیمی فائنل کے پہلے لیگ میں روایتی حریف ریال میڈرڈ اور بارسلونا کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

 

کوپا ڈیل رے فٹبال سیمی فائنل کے پہلے لیگ میں روایتی حریف ریال میڈرڈ اور بارسلونا کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

 

دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کئے۔ ریال میڈرڈ کے لوکاس نے میچ کے 6ویں منٹ میں... مزید پڑھیں
حارث افضل  5 ماه پہلے